تلنگانہ میں 2023 کے آخر میں الیکشن ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ قطار میں لگ کر مرغا اور شراب کی بوتل لے رہے ہیں۔ یوزر دعویٰ کر رہے ہیں کہ سیاسی رہنما آج تک اسی طرح لوگوں کو بے وقوف بنا کر ووٹ لیتے آئے ہیں۔
کیا ہے دعویٰ؟
سی اے راج کمار دوہرے نامی ایکس یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’تلنگانہ کے وارنگل میں ٹی آر ایس کے رہنما راجانالا شری ہری نے شراب کی بوتل اور مرغے بانٹے۔ آج تک یہ لوگ اسی طرح عوام کو بے وقوف بنا کر ووٹ لیتے آئے ہیں‘۔
X Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو پہلے متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں گوگل کی مدد سے ریورس سرچ کیا۔ اس دوارن DFRAC ٹیم کو کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔
انڈین ایکسپریس اور انڈیا ٹوڈے کے مطابق وائرل ویڈیو پرانا ہے۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کلواکُنتلا چندرشیکھر راؤ (KCR) کی جانب سے قومی پارٹی (بھارت راشٹر سمیتی) کے لانچ سے قبل تلنگانہ راشٹر سمیتی (TRS) کے رہنما راجانالا شری ہری نے 4 اکتوبر 2022 کو ضلع وارنگل کے مقامی افراد میں شراب کی بوتلیں اور چکن تقسیم کی تھیں۔
قابل ذکر ہے کہ بایں طور اس واقعہ کو دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی کور کیا تھا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRACکے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حال-فی الحال کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو 11 ماہ پرانا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزر کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔