انڈیا-کینیڈا سفارتی تنازعہ کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں کینیڈا کے سفیر کیمرون میکے کو ایک سکھ مذہبی مقام کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ایک رپورٹر ان سے سوال کرتا ہے کہ کینیڈین حکومت، خالصتانی تنظیم اور ان کے ریفرنڈم سے کیسے نمٹ رہی ہے۔
سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو جم کر شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ حال ہی میں کینیڈین ایلچی گولڈن ٹیمپل، امرتسر میں سجدہ کرتے نظر آئے ہیں۔
مائکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے، کلونت نامی یوزر نے لکھا،’دربار صاحب، سری امرتسر میں۔ #کینیڈا‘۔
Source: X
Source: X
فیکٹ چیک:
متذکرہ وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے پہلے اسے چند کی-فریم میں کنورٹ کیا اور اسے گوگل کی مدد سے ریورس سرچ کیا۔ ٹیم کو یہ ویڈیو خبر رساں ادارہ، ANI کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ملا، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے نے 27 اکتوبر کو دہلی میں گرودوارہ بنگلہ صاحب کا دورہ کیا۔
علاوہ ازیں، ٹیم کو 27 اکتوبر 2022 کو نیوز ویب سائٹ ’دی پرنٹ‘ کی شائع کردہ ایک خبر کے مطابق دہلی سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی (DSGMC) کے اراکین نے بتایا کہ بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے نے جمعرات کو یہاں (دہلی میں) گرودوارہ بنگلہ صاحب کا دورہ کیا اور سہولیات کا مشاہدہ کیا۔
Source: The Print
یہ واضح ہے کہ کینیڈا کے ایلچی نے گرودوارہ بنگلہ صاحب، دہلی کا دورہ کیا، نہ کہ گولڈن ٹیمپل، امرتسر کا، نیز یہ کہ ویڈیو حال-فی الحال کا نہیں بلکہ اکتوبر 2022 کا ہے۔
نتیجہ:
زیرنظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کینیڈا کے سفیر کے گولڈن ٹیمپل، امرتسر کا دورہ کرنے کے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو گُمراہ کُن ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔