سوشل میڈیا یوزرس راہل گاندھی کے بچپن کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ اندرا گاندھی حجاب پہنتی تھیں اور راہل گاندھی اسلامی ٹوپی پہنتے تھے۔ تصویر پر انگلش میں ٹیکسٹ ہے- برقعہ اور حجاب میں اندرا خان۔ ٹوپی پہنے راہل خان…انہوں نے تمام ہندوؤں کو بے وقوف بنایا ہے۔ (اردو ترجمہ)
ابھیشیک شرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصویر کو شیئر کرتے ہوئے تھریڈ میں ملک کے پہلے وزیراعظم جواہرلعل نہرو کو ’جہادی‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چوری-چھپے پاکستان جایا کرتے تھے۔ شرما نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ منسلک تصویر ہٰذا میں اندرا گاندھی برقعہ-حجاب میں نظر آ رہی ہیں جبکہ راہل گاندھی کو بچپن میں مسلم ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Source: X
وہیں، دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی اسی طرح کے دعوؤں کے ساتھ تصویر شیئر کر رہے ہیں۔
Source: X
Source: Facebook
فیکٹ چیک:
ریورس سرچ میں DFRAC ٹیم کو وائرل تصویر، ETimes کی جانب سے نومبر 2009 میں پبلش ملی۔ یہاں پوری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اندرا گاندھی نے ساڑی کا پلو سر پر رکھا ہے۔ اندرا گاندھی اور سونیا گاندھی نے ساڑی کے اوپر کوئی دیگر لباس پہن رکھا ہے۔
ٹائمس گروپ کی ویب سائٹ timescontent پر اپلوڈ اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گا ہے-فائل فوٹو (1971-72): نئی دہلی میں ایک گھریلو تقریب میں وزیراعظم اندرا گاندھی (بائیں) اور چھوٹے راہل کے ساتھ بہو سونیا گاندھی۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر کراپڈ ہے۔ اوریجینل تصویر سے واضح ہے کہ اندرا گاندھی نے ساڑی پہنا ہوا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔