سوشل میڈیا پر وائرل ایک حساس ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ ایک لڑکی پر تشدد ہو رہا ہے۔ یوزرس اس دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں کہ ایک پاکستانی شخص اپنی بیٹی کا ریپ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جب لڑکی خود کو بچانے کے لیے اپنی ماں کے پاس بھاگتی ہے، تو وہ اپنی بیٹی اور بیوی کو مارنے کے لیے AK-47 نکال لیتا ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شالِنی کُماوت نامی یوزر نے دعویٰ کیا کہ’ایک پاکستانی جہادی اپنی ہی بیٹی کے ساتھ غلط کرنے کی کوشش کرتا ہے، جب وہ بچی اپنی عزت بچا کر اپنی ماں کے پاس بھاگتی ہے تو اس کا جہادی باپ AK-47 نکال لیتا ہے بیٹی اور اس کی ماں کو مارنے کے لیے، اب اس ملک کو دہشت گرد ملک نہ بولیں تو کیا بولیں‘۔
source : Twitter
بہتیرے سوشل میڈیا یوزرس، اسی کیپشن کو کاپی پیسٹ کر کے، ویڈیو جم کر شیئر کر رہے ہیں۔
source : twitter
source : twitter
source : twitter
فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے وائرل ویڈیو کی جانچ-پڑتال کی۔ ہمیں پاکستانی صحافی امتیاز چانڈیو (@imtiazchandyo)کا ایک ٹویٹ ملا، جس میں یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا–’سی نے یہ وڈیو اس مواد کے ساتھ ارسال کی ہے۔ جنوبی چھاونی گھریلوتنازعےپرشوہرکی بیوی پرکلاشنکوف تان کربیوی کومارنےکی کوشش،رشتےداروں نے شوہر کے ہاتھوں بیوی کوقتل ہونے سے بچا لیاخرم شبیرکو بیٹی پرتشدد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے متاثرہ خاتون کی درخواست کے باوجودپولیس نےکوئی کاروائی نہ کی ائی جی پنجاب فوری طور پر نوٹس لیں۔‘
وہیں لاہور پولیس کے مطابق وائرل ویڈیو کے معاملے میں مقدمہ نمبر 3426/23 تھانہ ساؤتھ کینٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔ اس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو کو غلط ڈھنگ سے ایک باپ کی جانب سے بیٹی کا ریپ کرنے کی کوشش کے دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ میں شوہر اور بیوی کے مابین تنازعہ تھا۔