سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بہار حکومت نے درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ پوجا کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
شیوم تیاگی نامی ایک یوزر نے ٹویٹر پر لکھا،’بہار حکومت کی جانب سے ’درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ پوجا‘ کی چھٹیاں رد کر دی گئی ہیں۔ آپ کیا کہنا چاہیں گے اس پر، کس کو خوش کر رہے نتیش جی؟؟؟‘۔
Tweet Archive Link
آنند کمار بِند نے بھی ایسا ہی دعویٰ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’بہار حکومت کی جانب سے ’درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ پوجا‘ کی چھٹیاں رد کر دی گئی ہیں۔ ہندوؤں کو تکلیف پہنچانے کا نیا نظریہ نکالا گیا ہے‘۔
Tweet Archive Link
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
DFRAC کی ٹیم نے مذکورہ دعوے کی جانچ-پرکھ کی۔ ہمیں خبر رساں ادارہ ANI کا ایک ٹویٹ ملا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ’بہار محکمہ تعلیم نے ستمبر سے دسمبر کے بیچ سرکاری اسکولوں میں تہوار کی چھٹیوں کی تعداد 23 سے کم کرکے 11 کر دی ہے‘۔ ٓ
اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حقِ تعلیم ایکٹ 2009 کے تحت پرائمری اسکولوں میں کم از کم 200 کام کے دن، سیکنڈری اسکولوں میں 220 کام کے دن (تعلیم ہونا) ضروری ہے۔
نئے حکم نامے سے کون سی تعطیلات ہوں گی متاثر؟
بہار حکومت کے نئے حکم نامے کے مطابق چھٹیوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ تعطیلات کے مطابق، درگا پوجا کے لیے ایک اتوار سمیت 3 چھٹیاں ہوں گی۔ دیوالی پر 1 چھٹی ہوگی، اور چھٹھ پوجا پر 2 چھٹیاں ہوں گی۔
کتنی چھٹیاں کم ہوئیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر سے دسمبر کے دوران 23 چھٹیوں میں سے 12 چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل درگا پوجا کے لیے 6 دن کی چھٹی ہوتی تھی، جو کم کر کے 2 دن کر دیا گئی اور اس میں اتوار بھی شامل ہے، اس طرح یہ 3 دن کی چھٹی ہو گئی ہے۔ دیوالی سے چھٹھ تک 13 نومبر سے 21 نومبر تک کل 9 دن کی چھٹیاں تھیں، لیکن اب چھٹیوں کی تعداد کم کرکے 4 کر دی گئی ہے۔ دیوالی کے دن یعنی 12 نومبر کو چھٹی ہوگی۔ اس کے بعد، 15 نومبر کو چترگپت پوجا/بھیا دوج پر چھٹی ہوگی۔ اس کے بعد 19 اور 20 نومبر کو چھٹھ کی تعطیلات ہوں گی۔
کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حق تعلیم قانون، 2009 کے مطابق پرائمری اسکولوں میں کم از کم 200 کام کے دن اور سیکنڈری اسکولوں میں کم از کم 220 کام کے دنوں کو یقینی بنانے کے لیے کئی چھٹیاں کم کی گئی ہیں۔
Source: Hindustan
Source:Jagran
Source: AmarUjala
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل دعویٰ گمراہ کُن ہے۔ بہار میں درگا پوجا، دیوالی اور چھٹھ کی چھٹیاں منسوخ نہیں کی گئی ہیں، لیکن تعطیلات کی تعداد میں کم کر دی گئی ہے، لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔