سوشل میڈیا سائٹس پر ایک دعویٰ وائرل ہو رہا ہے کہ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے اسکولوں میں قرآن پڑھنا لازمی کر دیا ہے۔ یوزرس ایک ویڈیو شیئر کرکے لکھ رہے ہیں کہ جب سکول سے ہی اسلامی تعلیم ملے گی تو آپ بھارتی ثقافت کو ضرور بھول جائیں گے۔ اپنے بچوں کے اسکولوں پر ذرا دھیان دیں، کہیں وہاں بھی، یہی تو نہیں چل رہا ہے؟
وویکانند ونے نامی ایک یوزر نے ویڈیو کو فیس بک ریل پر پوسٹ کیا اور کیپشن میں لکھا،’یہ ویڈیو کرناٹک کا بتایا جا رہا ہے۔ ناقابل یقین ہے۔ اب اسکولوں میں اسلامی تعلیم، لازم کر دی گئی ہے؟؟ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے تمام اسکولوں میں ہندو طلبہ کو قرآن پڑھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس طرح کانگریس والے ملک کو تباہ کر دیں گے اور کر رہے ہیں کیونکہ آپ کو جب اسکول سے ہی تعلیم، اسلام کی ملے گی تو آپ بھارتی ثقافت بھول ہی جاؤگے۔ اپنے بچوں کے اسکولوں پر تھوڑا دھیان دیں، کہیں وہاں بھی تو یہی نہیں چل رہا ہے‘۔
اسی طرح تشار رانے نامی یوزر نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔
دیگر سوشل میڈیا یوزرس بھی ویڈیو شیئر کرکے ایسا ہی دعویٰ کر رہے ہیں۔
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کچھ میڈیا رپورٹس ملیں۔
ویب سائٹ نیوز نائن کی جانب سے یکم جولائی 2023 کو پبلش نیوز میں بچوں کا وائرل یہی ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے۔ نیوز کے مطابق بقرعید کے موقع پر کرناٹک کے ضلع ہاسن کے ناناساگر انٹرنیشنل پبلک اسکول میں قرآن کی چند آیتوں کی تلاوت کے بعد ایک سخت گیر تنظیم کے کچھ اراکین نے اعتراض ظاہر کیا۔
نیوز میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی پرنسپل سوجا فلپ نے کہا،’ہم نے یہ صرف طلبہ میں روحانیت پیدا کرنے کے لیے کیا‘۔ ان کا کہنا ہے کہ-’ہمارا کوئی اور ارادہ نہیں تھا۔ اگر یہ غلط ہے تو ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ ہم یہاں تمام تہوار مناتے ہیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی بچے سے قرآن کی تلاوت نہیں کروائی گئی۔ محض تین مسلمان طلبہ نے تلاوت کی۔ یہ ایک سیکولر اسکول ہے‘۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اسکول ہر مذہبی تہوار کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کرتا ہے، خواہ وہ ہندوؤں کا ہو، مسلمانوں کا ہو یا پھر عیسائیوں کا ہو۔
دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی اسے کور کیا ہے۔
بعد ازاں DFRAC کی ٹیم نے اس تناظر میں کہ کیا کرناٹک حکومت نے اسلامی تعلیم کو لازم کر دیا ہے، کچھ کی-ورڈ سرچ کیا ، لیکن ٹیم کو ایسی کوئی خبر نہیں ملی، جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ کرناٹک حکومت نے اسکولوں میں قرآن پڑھنا لازمی قرار دیا ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ کرناٹک کے ناناساگر انٹرنیشنل پبلک اسکول میں تین بچوں کے قرآن کی چند آیتوں کی تلاوت کرنے کا یہ وائرل ویڈیو گذشتہ ماہ جولائی 2023 کا ہے۔ کرناٹک کے اسکولوں میں حکومت کی جانب سے قرآن پڑھنا لازمی نہیں کیا گیا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا یہ دعویٰ غلط ہے۔