77ویں یوم آزادی کے درمیان، سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ جموں و کشمیر کے عوام 15 اگست کو’یوم سیاہ‘ (بلیک ڈے) کے طور پر منائیں گے۔ یوزرس نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو خوب شیئر کیا ہے۔
پاکستانی نیوز ویب سائٹ ایکسپریس ٹریبیون نے 14 اگست 2023 کو ایک خبر شائع کی جس کی سرخی تھی،’“Kashmiris to observe black day tomorrow‘ یعنی کشمیری کل ’بلیک ڈے‘ منائیں گے۔
Source: The Express Tribune
اس خبر میں ایکسپریس ٹریبیون نے دعویٰ کیا ہے کہ-’بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام 14 اگست کو ’جشن آزادی‘ کے طور پر منائیں گے اور 15 اگست-بھارت کے یوم آزادی کو ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منائیں گے‘۔
خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ-’ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق، اتوار کو سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان میں پاکستان کے عوام اور حکومت کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے‘۔
ایکسپریس ٹریبیون کے علاوہ، کئی دیگر پاکستانی نیوز ویب سائٹس جیسے بول نیٹ ورک، wn.com اور ہم نیوز نے بھی اسی طرح کے دعوے کے ساتھ نیوز پبلش کی ہے۔
Source: Bol Network
Source: wn.com
Source: Hum News
فیکٹ چیک:
متذکرہ بالا وائرل نیوز کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے گوگل پر اس تناظر میں کچھ کی ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے جاری، ایک پریس ریلیز ملی۔ اس پریس ریلیز کے مطابق ’یوم آزادی کی تقریب 2023، بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں 15 اگست کو منعقد ہونے والی ہے، جس میں عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر، یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر، قومی پرچم پھہرائیں گے‘۔
مزید برآں، ہمیں بھارت کے مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ اور شہری امور، ہردیپ سنگھ پوری کی ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی کچھ تصاویر اور ویڈیوز ملے، جن میں جموں و کشمیر کے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو 77 واں یوم آزادی جوش و خروش سے مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Source: Twitter
ان کے علاوہ، خبر رساں ادارہ اے این آئی نے ٹویٹر پر اس کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کیا،’#WATCH | یوم آزادی سے پہلے جموں و کشمیر کے شوپیاں میں ایک عظیم ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا‘۔
Source: Twitter
متذکرہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر کے شہر شوپیاں کی سڑکوں پر نکالی جانے والی ترنگا ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں بھارتی پرچم، ترنگا اٹھائے شریک ہے۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے بھارت کے یوم آزادی کو ’بلیک ڈے‘ کے طور پر منائے جانے کا دعویٰ کرنے والی خبریں گمراہ کُن ہیں کیونکہ جموں و کشمیر کے مقامی افراد اور سیاحوں نے 77ویں بھارتی یوم آزادی کو دھوم دھام سے منایا۔