حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارت کی صدر دروپدی مرمو اور وزیرِ ریل اشونی ویشنو کے جگن ناتھ مندر میں درشن کرنے کی تصویریں وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد یہ سوال اٹھایا گیا کہ درشن کے دوران قبائلی ہونے کے سبب صدر کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا تھا۔
Source: Twitter
پاکستانی یوزر خالد عمران خان نے ایک کولاج ٹویٹ کیا۔ جس کے ایک حصے میں وزیر ریل اشونی ویشنو کو مندر میں مورتی کے سامنے درشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسرے حصے میں صدر دروپدی مرمو، مندر کے باہر سے درشن کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے انگریزی میں لکھا کہ– اشونی ویشنو کو اجازت ہے اور دروپدی مرمو کو اجازت نہیں۔
Source: Twitter
اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ سحر شیروانی نے لکھا کہ بھارت میں دلتوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے۔ شرمناک
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے صدر دروپدی مرمو کے جگن ناتھ مندر کے درشن سے متعلق خبروں کی جانچ-پڑتال کی۔ اس دوران ہم نے پایا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر دروپدی مرمو کے ترجمان سورج کمار مہتو نے بتایا کہ حوض خاص کے جگن ناتھ مندر میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک کا معاملہ درست نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ دور سے بھگوان کی پوجا کرتی ہیں۔
وہیں، جگن ناتھ مندر، حوض خاص کے سکریٹری رویندر ناتھ پردھان نے بتایا کہ ’جو لوگ مندر میں جاتے ہیں، انھیں ایک لکڑی کے بیریکیڈنگ کے پیچھے ہو کر ہی بھگوان جگن ناتھ کے درشن کرنے ہوتے ہیں۔ بھگوان کی مورتی کے پاس صرف پجاری جا سکتے ہیں۔ اس ضابطے کے بارے میں صدر جانتی ہیں اور اسی سبب انہوں نے بیریکیڈنگ کے پیچھے کھڑے ہو کر درشن کیے‘۔
انہوں نے بتایا کہ سال میں ایک دن یعنی رتھ یاترا والے دن، یہ بیریکیڈنگ کچھ دیر کے لیے ہٹائی جاتی ہے۔ اس دن ایک مہمان خصوصی کو مدعو کیا جاتا ہے، جو مورتی کے پاس کے جا کر بھگوان جگن ناتھ کے درشن کرتے ہیں۔ یاترا سے متعلق کچھ رسومات کی ادائیگی کرتے ہیں۔ وزیرِ ریل اشونی ویشنو کی یہ تصویر بھی سنہ 2021 کی ہے جب وہ رتھ یاترا والے دن بطور مہمان خصوصی مندر آئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھگوان کی مورتی کے پاس جا کر پوجا کی تھی۔
Source: Twitter
علاوہ ازیں یہ تصویریں صدر جمہوریہ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے کہا گیا ہے کہ- بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا کے مبارک افتتاح کے موقع پر ملک کے تمام باشندوں کو قلبی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ میں مہا پربھو جگناتھ سے دعا کرتی ہوں کہ عقیدت اور خودسپردگی کا یہ تہوار، ہر کسی کی زندگی میں خوشحالی، امن اور ترقی لے کر آئے۔
ساتھ ہی اشونی ویشنو نے بھی درشن کی تصویریں پوسٹ کرکے لکھا کہ #رتھ یاترا کے مبارک موقع پر نئی دہلی کے بھگوان جگن ناتھ مندر میں چتُردمورتی کا آشیرواد لیا۔ میں سبھی کی بھلائی کے لیے بھگوان سے دعا کرتا ہوں۔ جے جگناتھ‘۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ صدر دروپدی مرمو کے ساتھ جگن ناتھ مندر میں درشن کے دوران امتیازی سلوک کرنے کا دعویٰ غلط ہے کیونکہ بیریکیڈنگ کے اندر سے بھگوان جگن ناتھ کے درشن صرف رتھ یاترا کے دن ہی کیا جاتا ہے، وزیر ریل اشونی ویشنو اس لیے بیریکیڈنگ کے اندر سے درشن کر رہے ہیں کیونکہ اس دن وہ بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔