سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص فٹ بال کو لات مارنے کے بعد زور سے پھسل کر گِر جاتا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ڈاکٹر ادت راج ہیں جو فٹبال کو کِک مارتے ہوئے اس کے اوپر پھسل جاتے ہیں۔
ہنسنا ضروری ہے نامی ویریفائیڈ یوزر نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا،’میچ کا افتتاح کرتے ہوئے عزت مآب ڈاکٹر جناب ادت راج‘۔
मैच का प्रारंभ कराते हुए आदरणीय डॉक्टर साहब श्री उदित राज भाई |
— Hasna Zaroori Hai 🇮🇳 (@HasnaZarooriHai) July 7, 2023
🤣🤣🤣🤣🤣 pic.twitter.com/rISk5HsvVc
Tweet Archive Link
وہیں نتن نامی ایک یوزر نے ہوبہو، یہی ٹویٹ کیا ہے۔
मैच का प्रारंभ कराते हुए आदरणीय डॉक्टर साहब श्री उदित राज भाई | ♥️ pic.twitter.com/X49OY6JMYv
— Nitin (@NitinArchitect) July 7, 2023
Tweet Archive Link
मैच का प्रारंभ कराते हुए आदरणीय डॉक्टर साहब श्री उदित राज भाई |
— Anuj Thakur (@KunwarAnujPrat2) July 7, 2023
🤣🤣🤣🤣🤣 pic.twitter.com/RL7ldqJ65I
Tweet Archive Link
علاوہ ازیں دو فیس بُک یوزر نے بھی ویڈیو کو مذکورہ بالا کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔
Source: Facebook
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا سیاق و سباق اور حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اس ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ ٹیم کو اس دوران یوٹیوب و دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر اسی طرح کے ویڈیوز ملے۔
نیوز ویب سائٹ ’دی کورِسپونڈنٹ‘ نے پانچ سال پہلے 11 اگست 2017 کو اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر یہی ویڈیو اس سرخی کے ساتھ پوسٹ کیا تھا کہ-’کانگریس کے رکن اسمبلی گوپال چند رائے فٹبال کو لات مارتے وقت پھسل گئے‘۔
اتنا ہی نہیں، ایس ٹی وی تریپورہ نامی یوٹیوب چینل نے بھی پانچ برس قبل 09 اگست 2017 کو اس ویڈیو کو پوسٹ کیا تھا، جس کے کیپشن میں لکھا تھا،’رکن اسمبلی گوپال اصطبل میدان اگرتلہ میں گر گئے 09 08 2017‘۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو گمراہ کُن ہے کیونکہ یہ ویڈیو ڈاکٹر ادت راج کا نہیں ہے۔ وائرل ویڈیو پانچ سال قبل 2017 میں پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں کانگریس کے رکن اسمبلی گوپال چندر رائے فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے دوران فٹبال کو کک مارتے ہوئے پھسل گئے تھے۔