سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں سڑکوں پر سرخ رنگ کا پانی نظر آرہا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ تصویر بھارت میں عید الاضحیٰ کی ہے۔ سڑکوں پر بہنے والا پانی قربانی کے خون سے سرخ ہو گیا ہے۔
مسٹر سنہا نامی ایک ویریفائیڈ یوزر نے ٹویٹر پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ بھارت میں یہ آزادی چاہتے ہیں اور جو ہندو اس کی مخالفت کرتے ہیں، انھیں نفرت پھیلانے والا کہا جاتا ہے۔ (اردو ترجمہ)
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کے ساتھ کیے گئے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے تصویر کو ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہ تصویر ’دی فری پریس جرنل‘ کی ایک رپورٹ میں ملی۔ رپورٹ میں تصویر کو فیچر امیج کے طور پر منسلک کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تصویر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کو عید کے موقع پر شہر بھر میں ہونے والی بارش نے تیجکونیپارہ کی سڑکوں پر پانی بھر دیا اور کچھ ہی دیر میں پانی بھری گلیوں نے سرخ رنگ اختیار کرکے سب کو حیران کر دیا۔
ڈھاکہ سے تعلق رکھنے والے ایک فوٹوگرافر کے مطابق جس نے یہ تصویریں ٹویٹر پر پوسٹ کی ہیں، بارش کے نتیجے میں ’قربانی‘ کی رسم کے دوران قربانی کے جانوروں کا خون بارش کے پانی میں گھل مل گیا۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل تصویر گُمراہ کُن ہے، کیونکہ یہ بھارت کی نہیں بنگلہ دیش کی ہے۔