وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر کئی طرح کے ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک ویڈیو میں ٹیکسٹ۔’امریکہ میں جو ہوا، میں اس کی سخت مذمت کرتا ہوں‘ کے ساتھ پی ایم مودی کو اسٹیج پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی پنجابی میں ایک آڈیو بھی سنائی دے رہی ہے کہ- ’امریکہ چھوڑ کر چلے جاؤ…‘ اوپر اسکرین پر بھارت-امریکہ کے جھنڈے ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
رومانی بھاؤنچی تائی نامی ایک ٹویٹر یوزر نے کیپشن،’Modi in USA.‘ کے تحت یہی ویڈیو شیئر کیا ہے۔
Modi in USA. pic.twitter.com/vdi8GkmTRn
— Rumani221 ; 😎रुमानी भाऊंची ताई🇮🇳🇺🇸🚩💗 (@Rumani221) June 22, 2023
Tweet Archive Link
دیگر سوشل میڈیا یوزر بھی ایسے ہی دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔
ٹویٹر پر شاہد اختر نامی یوزر نے ویڈیو کو کیپشن دیا ہے،’امریکہ میں جو بھی ہوا، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ #ModiInUSA‘۔
अमेरिका में जो भी हुआ, मैं इसकी कड़ी निंदा करता हूँ।#ModiInUSA pic.twitter.com/8OJ37HwhRs
— Shahid Akhtar (@TalkShahid) June 21, 2023
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو چند کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انھیں گوگل کی مدد سے ریورس سرچ کیا۔ اس دوران ٹیم کو تین سال قبل 23 ستمبر 2019 کو ویریفائیڈ یوٹیوب چینل نریندر مودی پر اپ لوڈ ایک ایسا ہی ویڈیو ملا۔
یہ ویڈیو ہاؤڈی مودی پروگرام کا ہے۔ اس وقت امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔
وائرل ویڈیو اور 23 ستمبر 2019 کو اپلوڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ PM مودی نے صدری کے ساتھ ہلکا پیلا کرتا پہن رکھا ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو حال-فی الحال کا نہیں بلکہ تین سال پرانا 2019 میں ہیوسٹن، امریکہ میں منعقد ہاؤڈی مودی ایونٹ کا ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔