حج کا مہینہ شروع ہوگیا ہے اور دنیا بھر سے مسلمان حج کے لیے سعودی عرب کے شہر مکہ معظمہ پہنچ رہے ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ بھارتی عازمین حج خانہ کعبہ میں عربی زبان میں دعا کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں آگے، دعا کرانے والا شخص ساؤتھ انڈین لینگویج(غالباً تمل) میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (RSS-BJP) کے خلاف دعا کرنے کی اپیل کرتا ہے۔
اتر پردیش کے سابق اقلیتی وزیر اور بی جے پی کے ایم ایل سی محسن رضا نے اپنے ویریفائیڈ فیس بک اکاؤنٹ سے وہی ویڈیو شیئر کرکے لکھا،’حج جیسا مقدس سفر اور کعبہ جیسی مقدس جگہ پر ملک مخالف غیر ملکی طاقتوں کے ہاتھ کے کھلونے یہ چند لوگ جنھوں نے اپنی منفی ذہنیت والی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے یہ لوگ ملک کی بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس کی تباہی کی بد دعا کر رہے ہیں، میں حکومت ہند سے مانگ کرتا ہوں کہ ان لوگوں کی تفتیش ہو ان کے پیچھے چھپے ہوئے افراد اور تنظیموں کی تحقیقات ہو اور ایسے لوگوں اور تنظیمیوں کے خلاف غداریٔ وطن کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، ان کی شہریت ختم کرتے ہوئے انھیں ان کی ذہنیت والے ملک بھیج دینا چاہیے‘۔
FB Post Archive Link
محسن رضا نے اپنے اس فیس بک پوسٹ میں پی ایم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت دیگر بی جے پی کے رہنماؤں کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
بی جے پی کے رہنما محسن رضا نے اس ویڈیو کو ٹویٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔
हज जैसी पवित्र यात्रा और काबा जैसे मुक़द्दस स्थान पर भी देश विरोधी विदेशी ताकतों के हाथ के खिलौने ये चंद लोग जिन्होंने अपनी नकारात्मकता वाली सोच का प्रदर्शन किया है ये लोग देश की भाजपा सरकार और आरएसएस के नाश की बद्दुआ कर रहे हैं, (1/3) pic.twitter.com/5WikHUGx30
— Mohsin Raza (@Mohsinrazabjpup) June 20, 2023
Tweet Archive Link
وہیں محسن رضا کی اس پوسٹ کی بنیاد پر، ہندی اخبار ہندوستان نے سرخی،’کعبہ میں عازمین حج نے مانگی BJP اور RSS کی بربادی کی دعا؟ سابق وزیر محسن رضا نے ٹویٹ کیا VIDEO‘ کے تحت خبر بھی چلا دی۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو کچھ کی-فریم میں کنورٹ کرکے گوگل کی مدد سے ریورس امیج سرچ کیا۔ دریں اثنا، DFRAC ٹیم کو کچھ پرانے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہی ویڈیو ملا۔
مہیش وکرم ہیگڑے نامی یوزر نے 10 جنوری 2020 کو ٹویٹر پر ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا،’جب ہندو یاترا پر جاتے ہیں تو بھکتی میں جھکتے ہیں اور مانگتے ہیں، سرو جنا سکھینو بھونتو، لیکن یہ مسلمان مکہ میں سفرِ حج پر جاتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا خاتمہ ہو جائے، اگر ہم ہندو اب بھی نہیں جاگے، جلد ہی ہمارا بھی کشمیری پنڈتوں جیسا حشر ہوگا‘۔ (اردو ترجمہ)
When Hindus go on pilgrimage, they bow in devotion & ask
— Mahesh Vikram Hegde 🇮🇳 (@mvmeet) January 10, 2020
SARVE JANA SUKHINO BHAVANTU
But these Muslims go on Hajj pilgrimage in Mecca
And pray that RSS & BJP should be eliminated
If we Hindus still don't get awakened,
Soon we will face similar fate just like Kashmiri Pandits pic.twitter.com/dvUT4arAZC
Tweet Archive Link
مہیش وکرم ہیگڑے کے ٹویٹر بایو کے مطابق، انھیں وزیر اعظم نریندر مودی فالو کرتے ہیں۔
وہیں فیس بک یوزر سَودھا منی نے 02 جنوری 2020 کو ویڈیو پوسٹ کرکے تمل میں لکھا، جس کا تقریباً اردو ترجمہ بایں طور ہے،’میں تمھاری پریشانی برداشت نہیں کر سکتا، یہ مضحکہ خیز بات ہے کہ جو مسلمان زندگی میں ایک بار مکہ جاتے ہیں، وہاں بی جے پی۔ اور آر ایس ایس کی تباہی کے لیے دعا کر رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آخر میں وہ مودی سے نفرت کی وجہ سے بے وقوف بنیں گے۔
FB Post Archive Link
یہی ویڈیو 30 اپریل 2019 کو فیس بک پیج Jammu-Kashmir Now پر اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا گیا تھا،’مکہ، کعبہ میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے خاتمے، اور ملک میں مودی حکومت کو ہٹا کر اللہ کا نظام قائم کرنے کی دعا کرتا ایک تمل مسلم گروپ‘۔
FB Post Archive Link
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو چار سال پرانا ہے، اس لیے بی جے پی کے رہنما محسن رضا کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کرنا اور ابھی کا بتانا گمراہ کُن ہے۔ DFRAC ٹیم ویڈیو کا اوریجنیل سورس ڈھونڈ رہی ہے، ملتے ہی اسٹوری اپڈیٹ کر دی جائے گی۔