میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان متعدد مقدمات میں ضمانت کے لیے آج اسلام آباد کی متعدد عدالتوں میں پیش ہوں گے۔
وہیں سوشل میڈیا پر ایک گرافیکل امیج وائرل ہو رہا ہے۔ اس گرافیکل امیج میں بی بی سی اردو کا لوگو واضح ہے اور ٹیکسٹ بایں طور ہے،’پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ عمران خان کی آواز کو دبانے اور طاقت کے استعمال کو مکمل طور پر روکے ایسا نہ ہو کہ عوام کے ہاتھ آپ کے گریبانوں تک پہنچ جائے‘۔ امام کعبہ عبدالرحمن السدیس‘۔
پی ٹی آئی (پاکستان تحریک انصاف) کے حامی اور ویریفائیڈ یوزر محمد طارق بلال نے بغیر کسی کیپشن کے یہی گرافیکل امیج شیئر کیا ہے۔
— Muhammad Tariq Bilal (@MTariqBilal_) June 18, 2023
Tweet Archive Link
طارق بلال کے اس ٹویٹ کو تین ہزار سے زائد بار ری-ٹویٹ اور کوٹ-ری-ٹویٹ کیا جا چکا ہے جبکہ ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد یوزرس نے اسے ملاحظہ کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل گرافیکل امیج کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے پہلے اسے بغور دیکھا۔ اس دوران ٹیم نے پایا کہ لوگو کے علاوہ ٹیکسٹ میں اردو نستعلیق فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ بی بی سی اردو، نقش ایشیا ٹائپ ریگولر استعمال کرتا ہے اور بی بی سی اردو کبھی بھی دو فونٹس ایک ساتھ استعمال نہیں کرتا۔
بعد ازاں ٹیم نے بی بی سی اردو کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی، لیکن ہمیں یہاں امام کعبہ السدیس کے حوالے سے کوئی خبر نہیں ملی۔ پھر DFRAC کی ٹیم نے کچھ اردو اور انگریزی کی-ورڈ کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا، لیکن ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔
نتیجہ:
زیر نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل گرافیکل امیج فیک ہے، کیونکہ امام کعبہ عبدالرحمٰن السدیس نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کے حامی محمد طارق بلال اور دیگر سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔