سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو سمندری گردابی طوفان بپرجوئے کا بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندر میں طوفان تیزی سے اٹھ رہا ہے۔
ڈونگر سنگھ نامی ٹویٹر یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ #بپرجوئے ہے و تباہی ہے!!!#CycloneBiparjoyUpdate‘۔
Source: Twitter
اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔ کئی لوگوں نے اس ویڈیو کی صداقت پر سوال بھی اٹھائے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کے ساتھ کیے گئے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، ہم نے ویڈیو کو کچھ کی-فریم میں کنورٹ کیا پھر انھیں ریورس امیج سرچ کیا اور ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ TikTok پر ایسا ہی ایک ویڈیو پایا۔ یہ ویڈیو 10 اگست 2022 کو Tiktok پر پوسٹ کیا گیا تھا۔
Source: Tiktok
نتیجہ:
زیرنظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو گمراہ کُن ہےکیونکہ ویڈیو دو سال پرانا ہے۔