سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم کی جانب سے زدوکوب کیے جانے والے دو نابالغوں کے پاؤں رسی سے بندھے ہیں، ایک کا چہرا لہولہان ہے جبکہ ان کے علاوہ ایک زمین پر گرا ہوا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں کہ مسلمانوں کا ہجوم سکھ نابالغوں کی لنچنگ کر رہا ہے۔
دیویش تیاگی نامی ایک ویریفائیڈ یوزر نے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا،’#پالگھر کے سادھوؤں کی چتاؤں کی اگنی (آگ) شانت (ٹھنڈی) بھی نہیں ہوئی تھی، پھر #مہاراشٹر (پربھنی) کے #جہادی مسلمانوں نے Mob lynching کر #سکھ بچوں کو قتل کر دیا۔ جہادیوں نے 3 #سکھ کے ہاتھ پیر باندھ کر اتنی بے رحمی سے مارا کہ ایک سکھ بچے کی موت ہو گئی اور دو سنگین طور پر زخمی ہیں۔ @VirendraDubey_ کا سوال: کس کا بھروسہ جیتنا ہے؟ اس اورنگ زیب کی اولاد کا، جو اپنے بڑے بھائی #داراشکوہ کا سر قلم کر کے اپنے والد کو تحفے میں دیتا تھا، بالادستی کا سرتاج بنے رہنے کے لیے؟‘
अभी #Palghar के साधुओं की चिताओं की अग्नि शांत भी नहीं हुई थी, फिर #Maharashtra (परभणी) के #Jihadi मुसलमानों ने Mob lynching कर #Sikh बच्चों की हत्या कर दी।
— Devesh Tyagi (@deveshtyagisays) May 31, 2023
जिहादियों ने 3 #Sikhs को हाथ पैर बांधकर इतनी बेरहमी से मारा कि, एक सिख बालक की मृत्यु हो गई, और 2 गंभीर रूप से घायल हैं।… pic.twitter.com/j8409sHgsF
Tweet Archive Link
ہندو یووا واہنی نامی یوزر نے لکھا،’#سِگلیگڑھ (مہاراشٹر) میں #مسلم ہجوم نے سکھ بچوں کو جم کر مارا پیٹا۔ پگڑیاں اتار کر پیٹا، خیر، یہ ان دونوں قوموں کا باہمی معاملہ ہے، ہم ہندوؤں کا کیا مطلب ان سب سے، شاہین باغ میں خوب چکن کھلایا تھا انہی سکھوں نے مسلموں کو…#سکھ_مسلم_سنگم‘۔
#सिगलीगढ़ (महाराष्ट्र)
— Hindu yuva vahini (@Offical_Rewari) May 31, 2023
में #सिख बच्चों को #मुस्लिम भीड़ ने जमकर पीटा है। पगड़िया उतारकर पीटा , खैर यह इन दोनों कौमों का आपसी मामला है, हम हिंदूओ का क्या मतलब इन सबसे , शाहीन बाग में खूब चिकन खिलाया था इन्ही सिखों ने मुस्लिमो को .. 😂😂😂#सिख_मुस्लिम_संगम pic.twitter.com/iPBN4MGmwW
Tweet Archive Link
بابا گرپریت سنگھ اُداسی نے ویڈیو ٹویٹ کر پنجابی زبان میں لکھا، جس کا ہندی ترجمہ تقریباً بایں طور ہے- کیسے سگلی گڑھ سکھ بچوں کو مسلم ہجوم نے پیٹا ہے۔کوئی تیری مدد نہیں کرے گا۔ کاش ہندو تجھے پیٹتے، ہمارے بالی یودھا فیس بک کو ریشم میں بدل دیتے۔ لیکن مسلمانوں کا نام سنتے ہی ان یودھاؤں (مجاہدین) کے ٹخنے گیلے ہو جاتے ہیں۔ اب یہ ہیرو آپ کے راز کھولنے کی کوشش کریں گے۔
ਸਿਗਲੀਗਰ ਸਿੱਖ ਬੱਚਿਆਂ ਨੂੰ ਮੁਸਲਿਮ ਭੀੜ ਵੱਲੋਂ ਕਿਸ ਤਰ੍ਹਾਂ ਨਾਲ ਮਾਰਿਆ ਕੁੱਟਿਆ ਗਿਆ ਹੈ । ਤੁਹਾਡੀ ਕਿਸਮਤ ਮਾੜੀ ਹੈ ਵੀਰੋ ਕਿ ਤੁਹਾਨੂੰ ਮੁਸਲਮਾਨਾਂ ਕੁੱਟਿਆ ਹੈ ਕਿਸੇ ਨੇ ਤੁਹਾਡੀ ਮਦਦ ਨਹੀਂ ਕਰਨੀ । ਕਾਸ਼ ਕਿ ਤੁਹਾਨੂੰ ਹਿੰਦੂਆਂ ਨੇ ਕੁੱਟਿਆ ਹੁੰਦਾ ਸਾਡੇ ਬੱਲੀ ਸੂਰਮਿਆਂ ਨੇ ਫੇਸਬੂਕ ਸੂਣ ਵਾਲੀ ਕਰ ਦੇਣੀ ਸੀ । ਪਰ ਇਹ ਸੂਰਮੇ ਮੁਸਲਮਾਨਾਂ ਦਾ… pic.twitter.com/fE6SfJ3dAo
— Baba GurpreeT Singh Udaasi (@GyaniGurpreetS) May 29, 2023
Tweet Archive Link
اسی طرح دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی یہی دعویٰ کیا ہے۔
मुसलमानों को सख्त चेतावनी है। मुसलमानों ने आज फिर घिनौनी हरकत की सिख #Sikhs बच्चों को बेरहमी से पीट पीटकर जख्मी किया और एक की मौत हो गई।@JPNadda @AmitShah @ANI @narendramodi @mieknathshinde @MumbaiPolice @BhagwantMann @bsmajithia @SSAhluwaliaMP
— Arjun Singh Happy (@ArjunSinghHappy) May 31, 2023
Tweet Archive Link
#सिगलीगढ़ (महाराष्ट्र)
— ⚔️🇮🇳 KEERTI HINDUsthani 🌿बृज को लल्ला🚩⚔️ (@keerti_pratap_s) May 30, 2023
में #सिख बच्चों को #मुस्लिम भीड़ ने जमकर पीटा है। पगड़िया उतारकर पीटा,
निहंगो क्या बिचार है इस भाई चारे के लिए 😂😂😂#सिख_मुस्लिम_भाई_चारा pic.twitter.com/Sk906G0Oh2
Tweet Archive Link
#सिगलीगढ़ (महाराष्ट्र)
— Monika Jain (@monika_bkn) May 30, 2023
में #सिख बच्चों को #मुस्लिम भीड़ ने जमकर पीटा है। पगड़िया उतारकर पीटा , खैर यह इन दोनों कौमों का आपसी मामला है, हम हिंदूओ का क्या मतलब इन सबसे , शाहीन बाग में खूब चिकन खिलाया था इन्ही सिखों ने मुस्लिमो को .. 😂😂😂#सिख_मुस्लिम_संगम pic.twitter.com/LDkI00jH0k
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک
وائرل ویڈیو اور دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے پربھنی ضلع میں ہجوم نے سکھ برادری کے تین نابالغ بچوں کو بکری چور سمجھ کر بری طرح زدوکوب کیا۔ ان میں سے ایک کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
پولیس نے اس معاملے میں کل 09 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن میں سے کلیدی ملزم سابق سرپنچ اکرم پٹیل، سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس کے بعد ہمیں ٹویٹر پر پربھنی پولیس کا بیان ملا۔ ویڈیو پوسٹ کرکے مراٹھی زبان میں لکھا گیا ہے کہ پربھنی ضلع میں شکالکاری برادری کے ایک لڑکے کی ہجومی تشدد کے واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جا رہا ہے۔ پربھنی ضلع پولیس فورس اپیل کرتی ہے کہ براہ کرم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں، کسی مذہب یا برادری کے خلاف نفرت پھیلانے والی پوسٹ نہ کریں۔
ویڈیو میں پولیس کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ جیسے ہی اطلاع ملی پولیس پانچ منٹ کے اندر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس سکھ بچوں کو اپنی گاڑی سے سول اسپتال لے گئی جن میں سے ایک دم توڑ گیا، باقی دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اس ویڈیو میں پولیس کہہ رہی ہے کہ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک مخصوص کمیونٹی کے لوگوں نے لنچنگ کی ہے۔ ایسا نہیں ہے۔ ہم نے اپنی تفتیش میں نو افراد کو ملزم پایا، جن میں سے سات کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان گرفتار افراد میں سبھی کمیونٹی کے لوگ ہیں۔ بکری چوری کے شک میں ہوئے اس ماب لنچنگ کے واقعہ میں گاؤں کے سبھی کمیونٹی کے لوگ شامل ہیں۔
परभणी जिल्ह्यात शिकलकरी समाजाच्या मुलाच्या मॉब लिंचिंगच्या दुर्दैवी घटनेला जातीय स्वरूप दिले जात आहे. परभणी जिल्हा पोलीस दलातर्फे आव्हान करण्यात येते की, कृपया सोशल मीडियावरील खोट्या अफवांवर विश्वास ठेवू नका, कोणत्याही धर्म किंवा समुदायाबद्दल द्वेषपूर्ण पोस्ट करू नका. pic.twitter.com/AEKX04Meob
— परभणी पोलीस – Parbhani Police (@Parbhani_Police) May 31, 2023
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو کے تناظر میں صرف مسلم بھیڑ لکھ کر واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس نے بتایا ہے کہ اس واقعہ میں گاؤں کے تمام کمیونٹی کے لوگ ملوث ہیں، جن میں سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے اپنے بیان میں عوام سے کہا ہے کہ وہ ایسی افواہوں سے ہوشیار رہیں، لہٰذا یہ واضح ہے کہ وائرل ویڈیو کے تناظر میں سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔