دہلی میٹرو میں فحاشی کے کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ جس کے بعد دہلی میٹرو نے وارننگ جاری کرتے ہوئے مسافروں سے ذمہ دارانہ برتاؤ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی دہلی ویمن (خواتین) کمیشن نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیو میں جوڑے کو فحش حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یوزرس، ان ویڈیو کو شیئر کرکے سوال کھڑے کر رہے ہیں۔ DFRACکی ٹیم نے سوشل میڈیا پر وائرل دونوں ویڈیو کی جانچ-پڑتال کی ہے، جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویڈیو حال فی الحال کے نہیں ہیں بلکہ کئی سال پرانے ہیں جنھیں دوبارہ وائرل کیا گیا ہے۔
وائرل ویڈیو-1 کا فیکٹ چیک:
source : twitter
وائرل ویڈیو میں دہلی میٹرو کے اندر ایک جوڑے کو بوسہ و کنار میں سرگرم دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس، اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں۔ DFRACکی ٹیم نے ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا اور انھیں ریورس سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو NYOOOZ TV نامی یوٹیوب چینل پر سات دسمبر 2019 کو اپلوڈ ملا۔ اس ویڈیو کے ڈسکرپشن میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میٹرو میں ایک جوڑے ka بوس و کنار کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا، جس کے بعد لوگوں نے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
source : youtube
دوسرے وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک:
ٹیم DFRAC نے سوشل میڈیا پر وائرل دوسرے ویڈیو کا فیکٹ چیک کیا تو نتیجہ سامنے آیا ہے کہ یہ ویڈیو حال فی الحال کا نہیں ہے، بلکہ چار سال پرانا ہے۔ ایک فیس بک یوزر نے اس ویڈیو کے اسکرین شاٹ کو 05 نومبر 2019 کو اپلوڈ کیا تھا۔
source : facebook
وہیں اس ویڈیو کو وقت وقت پر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جاتا رہا ہے۔ اسے یکم جولائی 2021 کو بھی ایک یوٹیوب چینل پر شارٹس ویڈیو بنا کر اپلوڈ کیا گیا تھا۔
نتیجہ:
زیرِنظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل دونوں ویڈیوز حالیہ نہیں ہیں بلکہ چار سال پرانے ہیں۔