سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹویٹ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا ہے۔ اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 13 مئی 2023 کی صبح، کیے گئے اس ٹویٹ میں تہنیتی پیغام میں لکھا گیا ہے کہ-’میں کانگریس کو منتخب کرنے کے لیے کرناٹک کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، مجھے امید ہے کہ کانگریس ہماری SDPI کے ساتھ مل کر ہندوستان میں اسلام کی مضبوطی اور کرناٹک کی خود مختاری کے لیے کام کرے۔‘
آفس آف ادھو ٹھاکرے، کانگریس کرناٹک اور مدھیہ پردیش کرناٹک کو مینشن کرتے ہوئے سوامی رامسرناچاریہ پانڈے، میلکوٹے پیٹھادھیشور نامی ٹویٹر یوزر نے شہباز شریف کے ٹویٹ اسکرین شاٹ کو کیپشن،’@OfficeofUT @INCKarnataka @INCMP ان سب کا کمینٹ اور پاکستان کے وزیراعظم کا کمینٹ بالکل ایک جیسا ہے‘ کے تحت شیئر کیا ہے۔
Tweet Archive Link
فیکٹ چیک:
وائرل ٹویٹ اسکرین شاٹ کی حقیقت جاننے کے لیے، اس تناظر میں کہ کیا وزیر اعظم پاکستان نے کرناٹک جیتنے پر کانگریس کو مبارکباد دی ہے؟ DFRAC ٹیم نے گوگل پر کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کہیں سے بھی ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔
بعد ازاں ٹیم نے شہباز شریف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو چیک کیا۔ ہمیں یہاں 13 مئی 2023 کو کرناٹک کو مبارکباد دینے والا کوئی ٹویٹ نہیں ملا۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کرناٹک کی جیت پر کانگریس کو مبارکباد دینے والا ٹویٹ نہیں کیا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزر کا دعویٰ غلط ہے۔