حال ہی میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے تھے۔ ان کے دورے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے کارگل جنگ میں شہید بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Source: Twitter
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن ’ڈاکٹر فاطمہ کے‘ نے بلاول بھٹو کی تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ پھول چڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاطمہ نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ-عزتِ نفس سے عاری بلاول زرداری نے گارگل معرکے میں جا بحق بھارتی فوجیوں کی قبروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے!! یہ ہوتا ہے انجام بیغیرت بیشرم کرپٹ مسلط شدہ چوروں کے حکمران ہونے کا!!۔
یہ تصویر لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکی ہے۔ ہزاروں بار ری-ٹویٹ بھی کی جا چکی ہے۔
فیکٹ چیک:
Source: The Express Tribune
وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہ تصویر پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں ملی، جس میں بتایا گیا کہ بلاول کی یہ تصویر لیتھوانیا کے دورے کی ہے۔
تصویر کے کیپشن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ولنیئس میں پھول چڑھانے کے بعد لتھوینیا کے فریڈم فائٹرس کی یادگار پر کھڑے ہیں۔
نتیجہ:
زیرِ نظرDFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا کارگل کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دعویٰ جھوٹا (Fake)ہے۔