سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں مقدس ترین اسلامی مقام مسجد الحرام پر کیڑے مکوڑوں (حشرات الارض) نے حملہ کر دیا ہے۔
ٹویٹر پر @MuslimsofTiktok نامی یوزر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’مکہ میں زمین کے نیچے سے نکلے لاکھوں کاکروچ، اس لیے نماز روک دی گئی اور سبھی بھاگ گئے۔ یہ ان تمام برائیوں اور مصائب کا نتیجہ ہے جو وہ دنیا میں پیدا کر رہے ہیں‘۔
Source: twitter
وہیں کئی دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی اسی دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے، DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں کچھ کی-ورڈ سرچ کیا اور یہی ویڈیو چار سال پہلے یوٹیوب چینل MiddleEastEye پر اپلوڈ پایا، جس کا کیپشن تھا،’Locusts’ Plague Mecca Grand Mosque‘یعنی مکہ گرینڈ مسجد میں ٹڈی دل۔
نیوز ویک نامی ویب سائٹ نے 1/11/19 کو کیپشن،’دنیا کی پاکیزہ ترین مسلم مقام، مکہ معظمہ کی مسجد حرام، ٹڈی دل کے حملے کی زد میں ہے‘ کے تحت اسے کور کیا ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ متذکرہ ویڈیو، گمراہ کُن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ واقعہ حال-فی الحال کا نہیں ہے، بلکہ یہ چار سال پہلے کا ہے۔ ساتھ ہی یہ حملہ کاکروچ (حشرات الارض) کا نہیں تھا بلکہ ٹڈی دل کا تھا، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔