دَینِک جاگرن کا ایک اِنفوگرافِک سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس انفوگرافک میں اداکارہ ثناء خان کی پریگنینسی (حمل) سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس میں ٹیکسٹ، تحریر ہے،’ثناء خان ہوئی پریگنینٹ (حاملہ) بنے گی امی، دو سال سے شوہر کر رہے تھے اجمیر میں دعا، بِنا ہمبستری صرف دعا سے ہوئی پریگنینٹ‘۔
اس انفوگرافک کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا،’آخر دعائیں ہی کام آئی۔ ثناء کا شوہر دو سال سے لگاتار اجمیر میں دعا کر رہا تھا ادھر ممبئی میں ثناء خان کا پیٹ پھولنے لگا چیک-اپ کروانے پر پتہ چلا کہ ثناء پریگنینٹ ہے، سالا دعاؤں میں اتنا اثر ہے کہ بِنا شوہر کے جورو پریگنینٹ ہو جاتی ہے۔ اسلام Beautiful‘۔
وہیں اس انفوگرافک کو کئی دیگر یوزرس بھی شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل انفوگرافک میں ’دینک جاگرن‘ کا لوگو ہے، لہذا DFRAC ٹیم نے اس انفوگرافک کی بابت دینک جاگرن کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سرچ کیا۔ ہمیں دینک جاگرن کے انسٹاگرام پیج پر اوریجینل انفوگرافک ملا۔ اس انفوگرافک میں ٹیکسٹ لکھا گیا ہے،’ثناء خان کے گھر جلد گونجے گی کِلکاری، انٹرویو میں کیا پریگنینسی کا انکشاف‘۔
وہیں دینِک جاگرن کی ویب سائٹ پر ثناء خان اور ان کے شوہر محمد انس کے ساتھ تصویر شیئر کرکے پریگنینسی کی نیوز پبلش کی گئی ہے۔ اس نیوز میں ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا گیا ہے کہ ثناء خان جسمانی تعلق کے بغیر صرف دعا سے پریگنینٹ (حاملہ) ہوئی ہیں۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ دینک جاگرن کے وائرل انفوگرافک کو ایڈٹ کیا گیا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔