سماجوادی پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس گذشتہ دنوں مغربی بنگال کے دار الحکومت کولکاتا میں منعقد ہوا تھا۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ وہیں کئی یوزرس اس فوٹو کو شیئر کرکے دعویٰ کر رہے ہیں کہ ممتا بنرجی نے اکھیلیش یادو کو کرسی نہ دے کر اسٹول پر بیٹھایا۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دِوِّیہ گَورَو ترپاٹھی نامی ایک ویریفائیڈ یوزر نے لکھا،’سماجوادی پارٹی کے قومی صدر @yadavakhilesh ایس پی کی قومی مجلس عاملہ کے لیے کولکاتا میں ہیں۔ 2024 کے لیے وہ مختلف ریاستوں کے رہنماؤں کو جوڑنے میں لگے ہیں۔ ممتا کے لیے اکھلیش کی اہمیت کیا ہے، یہ اسی سے سمجھیے کہ ان کو ’اسٹول‘ پر بیٹھا دیا‘۔
وہیں ایک دیگر یوزر نے لکھا،’کیشو پرساد موریہ کو اسٹول منتری کہہ کر چڑھانے والے اکھیلیش یادو کو ان کی اتحادی پارٹنر ممتا بنرجی نے اسٹول پر ٹکایا… #स्टूलनेता‘۔
اس کے علاوہ کئی دیگر یوزرس بھی اس تصویر کو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کی حقیقت کی جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے تصویر کو ریورس سرچ کیا۔ دریں اثنا، ہمیں ممتا بنرجی کی پارٹی ’آل انڈیا ترنمول کانگریس‘ (@AITCofficial) کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ ملا۔ اس ٹویٹ میں اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی ممتا بنرجی کے ساتھ ملاقات کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔
ان تصویروں کو الگ الگ دیکھنے پر سامنے آیا کہ اکھیلیش یادو اسٹول پر نہیں بلکہ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اکھیلیش یادو کے بیک سائیڈ میں کرسی کے ہینڈل کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں ہم ان تمام تصاویر کا کولاج پیش کر رہے ہیں، جن میں کرسی کا ہینڈل نظر آ رہا ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل دعویٰ غلط ہے۔ اکھیلیش یادو اسٹول پر نہیں بلکہ کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔