سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ مولانا کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ وہاں سے گذرنے والی برقعہ پوش مسلمان خاتون اسٹنٹ کرتے ہوئے قلابازی کرتی ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرکے علماء اور حجاب پر طنز کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا،’#WomensDay (یومِ خواتین) کے موقع پر مولاناؤں کو حجاب کی طاقت دکھاتی پاکستانی مہیلا (خاتون)‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں تبدیل کیا، پھر انھیں ریورس سرچ کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو Ultimate Fun نامی یوٹیوب چینل پر 08 اپریل 2021 کو اپلوڈ کردہ ملا۔
اس ویڈیو میں وائرل ویڈیو کلپ دیکھی جا سکتی ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک پرَینک (مزاحیہ) ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں برقعہ میں نظر آنے والی خاتون، خاتون نہیں ہے بلکہ وہ مرد ہے اور عوامی انٹرٹینمینٹ (تفریح) کے لیے ایسے ویڈیوز بناتے رہتا ہے۔ ان کے یوٹیوب چینل پر کئی پَرینک ویڈیوز ملاحظہ بھی کیے جا سکتے ہیں۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRACکے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو دو سال پرانا ہے اور اس ویڈیو میں حجاب میں نظر آنے والا شخص کوئی عورت نہیں بلکہ مرد ہے اور وہ اس طرح کے پرینک ویڈیوز بناتا رہتا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔