دھرم کی آڑ میں نفرت پھیلانے کے لیے مشہور یوگی دیوناتھ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
تصویر کو ٹویٹ کرکے یوگی دیو ناتھ نے ہندی میں کیپشن دیا،’راہل راجیو فیروز‘۔ اس تصویر میں ڈیسک پر رکھی ہوئی ’نیم پلیٹ‘ (نام کی تختی) پر لکھا ہے،’Rahul Rajiv Feroz GOLD FROM POTATO EXPERT WAYANAD KERALA‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، DFRAC ٹیم نے وائرل تصویر کو ریورس سرچ کیا۔ راہل گاندھی کی ایسی ہی ایک تصویر ہمیں اے بی پی نیوز کی رپورٹ میں ملی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راہل گاندھی کی یہ تصویر کیمبرج یونیورسٹی میں ان کے حالیہ لیکچر کے دوران لی گئی تھی۔
اوریجینل فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیسک پر رکھی ’نیم پلیٹ‘ پر کچھ بھی نہیں لکھا ہے۔
علاوہ ازیں ہمیں انڈین اوورسیز کانگریس (او آئی سی) کے سربراہ سیم پترودا کا بھی ایک ٹویٹ ملا۔
Some pictures from @RahulGandhi’s great lecture at @CambridgeMBA during his visit to a fellow of @CambridgeJBS Cambridge University on “Learning to Listen in the 21st Century.”#BharatJodoYatra#RahulGandhiinCambridge pic.twitter.com/1kaZ6tVvjy
— Sam Pitroda (@sampitroda) March 1, 2023
اس ٹویٹ میں پوسٹ کی گئی مختلف تصویروں میں بھی راہل گاندھی کے سامنے ڈیسک پر رکھی نیم پلیٹ پر کچھ نہیں لکھا ہے۔
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل تصویر گمراہ کن ہے،کیونکہ ایڈٹ کرکے تصویر میں نظر آنے والی ’Name Plate‘ پر ’Rahul Rajiv Feroz GOLD FROM POTATO EXPERT WAYANAD KERALA‘ لکھا گیا ہے۔