سوشل میڈیا پر کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے،’شَبد (لفظ) ہے اس کے لیے، مہاتما گاندھی کہتے تھے، ستیہ گرہ کے بارے میں بات کرتے تھے، ستیہ گرہ کا مطلب ہے، ستیہ گرہ کا مطلب؟ ستّا (اقتدار) کا راستہ کبھی مت چھوڑو‘۔ ساتھ ہی دیکھا جا سکتا ہے کہ ہنگلش میں ٹیکسٹ لکھا ہوا ہے،’MAHATMA GANDHI KEHTE THE SATTA KE RASTE KO KABHI MAT CHHODO- RAHUL GANDHI‘۔
ہاردک نامی ایک ویرفائیڈ یوزر نے راہل گاندھی کی اس ویڈیو کلپ کو انگلش میں کیپشن دیتے ہوئے شیئر کیا کہ راہل گاندھی نے دوبارہ یہ کیا (اردو ترجمہ) ’مہاتما گاندھی کہتے تھے، ستّا (اقتدار) کے راستے کو کبھی مت چھوڑو‘۔
ویریفائیڈ یوزر بالا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا،’یہ ویڈیو اب ہمیشہ کے لیے راہل گاندھی کو پریشان کر دے گا‘۔ (اردو ترجمہ)
اسی طرح دیگر سوشل میڈیا یوزرس نے بھی راہل گاندھی کی اس ویڈیو کلپ کو شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی اس وائرل ویڈیو کلپ کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اس تناظر میں کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔ ہمیں ویریفائیڈ یوٹیوب چینل ’Rahul Gandhi‘ پر کیپشن، ’Congress’ 85th Plenary Session | Rahul Gandhi | Raipur, Chhattisgarh‘ کے تحت 56 منٹ کا ویڈیو ملا، جو 26 فروری 2023 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں 38ویں منٹ پر دیکھا جاسکتا ہے کہ راہل گاندھی نے تقریر کے دوران ستیہ گرہ کا معنی بیان کرتے ہوئے کہا،’ستیہ گرہ کا مطلب؟ ستّا کے راستے کو کبھی مت چھوڑو‘ مگر پھر فوراً ہی انہوں نے ’Sorry‘ (معذرت) کہہ کر اپنی بات درست کر لی، انہوں نے کہا کہ ’ستیہ گرہ کا مطب ہے، ستیہ (سچ) کے راستے کو کبھی مت چھوڑو‘۔
انہوں نے مزید کہا،’ان کے لیے ایک نیا لفظ ہے، آر ایس ایس-بی جے پی کے لیے، ہم ستیہ گرھی ہیں اور آر ایس ایس-بی جے پی ستّا گرہی (اقتدار پرست) ہیں‘۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو کلپ سے متعلق سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے، کیونکہ راہل گاندھی نے فوراً ہی اپنی بات درست کر لی۔