سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص تین بچوں کے ساتھ بیڈ پر ہے اور ایک بچے کو بری طرح پیٹ رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ ایک ہندو نے اپنے بیٹے کو ایک مسلمان پڑوسی کے گھر چھوڑ دیا اور مسلم شخص، اسے پیٹ پیٹ کر ’اللہ پاک‘ کہلوا رہا ہے۔
دیگر سوشل میڈیا یوزر نے بھی اسی طرح کے ملتے جلتے دعوے کرتے ہوئے ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
हिन्दू पडोसी ने इस मुसलमान के भरोसे अपने बेटे को उसके घर छोड़ दिया ही क्योकि वह कहीं बाहर काम करने गये है ये कुत्ता साला मार मार कर अल्लाह पाक कहलवा रहा है
— Fellow Citizen (@Apna_Aadmi) February 23, 2023
ज्यादा से ज्यादा फैलाओ जिससे ये कमीना पकडा़ जा सके ।@myogioffice @HMOIndia @kpmaurya1 @Shubhrastha @Devendra_Office pic.twitter.com/AHQoyAqHMj
فیکٹ چیک
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو متعدد کی-فریم میں کنورٹ کیا۔ پھر انٹرنیٹ پر انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں ویب سائٹ 24newshd.tv.tv کی جولائی 2022 کو پبلش ایک نیوز رپورٹ ملی، جس میں ہمیں ایسی ہی ایک تصویر ملی۔
اس نیوز میں بتایا گیا ہے کہ اسماعیل کو نیند آ رہی تھی لیکن وہ اپنے 8 سالہ بیٹے اسد کی آواز سن کر جاگ گیا۔ اسے غصہ آیا کہ جب وہ آرام کر رہا تھا تو بچہ شور کیوں کر رہا تھا۔ اس نے لڑکے کو بے رحمی سے مارنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ اس نے ہانپتے بچے کا گلا گھونٹنےکی کوشش کی۔
بچے کی ماں نے جو گھر کے ایک کونے سے یہ لرزہ خیز منظر دیکھ رہی تھی، چپکے سے اسے فلمایا اور اپنے شوہر کے خلاف کمسن بچے کو ظلم کا نشانہ بنانے کے سبب شکایت درج کروانے پولیس اسٹیشن گئی۔
اس نے پولیس کو بتایا کہ بچے کے شور کی آواز سن کر اس کا سویا ہوا شوہر بیدار ہو گیا۔ پھر بچےکے ساتھ مار پیٹ کرنے لگا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے بھی اسے غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہمیں اس حوالے سے کراچی پولیس کا ایک ٹویٹ بھی ملا۔
ایس پی صاحب اورنگی ڈویژن کی سربراہی میں ایس ایچ او پاکستان بازار نے کاروائی کرکے ملزم اسماعیل ولد ابراہیم کو گرفتار کیا۔
— Karachi Police (@KarachiPolice_) July 6, 2022
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ترجمان ضلع ویسٹ پولیس pic.twitter.com/8gpzTWI5LV
ٹویٹ میں ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم اسماعیل ولد ابراہیم کو ایس ایچ او پاکستان بازار نے ایس پی صاحب اورنگی ڈویژن کی سربراہی میں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ٹیم کو اے آر وائی نیوز کی ایک ویڈیو رپورٹ بھی ملی، جسے یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید سرچ کرنے پر DFRAC ٹیم کو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پہلے بھی وائرل ہو چکا ہے۔
نتیجہ :
میڈیا رپورٹس اور DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ ویڈیو بھارت کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہے، جس میں ایک باپ اپنے 8 سالہ بیٹے کو شور مچانے کی وجہ سے مار رہا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کُن ہے۔