اتر پردیش میں اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن گورنر کا خطاب ہوا۔ اس دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے اراکین نے ذات پر مبنی مردم شماری، لاء اینڈ آرڈر اور کسانوں سمیت مختلف امور پر ایوان میں ہنگامہ کیا۔ اس دوران کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
سوشل میڈیا یوزرس، ایس پی کے اراکین اسمبلی کے ہنگامے کا ویڈیو خوب شیئر کر رہے ہیں۔ یوزرس، کا دعویٰ ہے کہ جب ایوان میں ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا تھا تو سماج وادی پارٹی کے اراکین ہنگامہ کر رہے تھے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سدھیر مشرا نامی یوزر نے لکھا،’اسمبلی میں آنجہانی ملائم سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا تھا، اس میں بھی ’ایس پی‘ کے لوگ ’ہنگامہ‘ نعرے بازی کرتے رہے۔ اس میں بھی دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش نہیں کر سکے۔ کیا یوگی حکومت کے کاموں سے اپوزیشن، اس قدر ڈر گیا؟‘۔
وہیں کئی دیگر یوزرس بھی اسی دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے سب سے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوپر ٹی وی اسکرین لگے ہیں، جن میں گورنر آنندی بین پٹیل کو خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں ہماری ٹیم نے اتر پردیش اسمبلی کی ویب سائٹ پر جا کر 20 فروری 2023 دوشنبہ کو اسمبلی میں ہونے والی تمام کاروائیوں کی فہرست دیکھی۔ اس میں کہیں بھی موت یا خراج عقیدت سے متعلق کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔ موت کی ہدایت، 21 فروری دن منگل کو دی گئی ہے۔
وہیں ہماری ٹیم نے یو پی کے سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو کو اسمبلی میں خراج عقیدت پیش کرنے کے بارے میں سرچ کیا۔ ہمیں یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آفس کے ٹویٹر ہینڈل(@myogioffice) سے پوسٹ ایک ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کو پانچ دسمبر 2022 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ- ’وزیراعلیٰ @myogiadityanath نے آج ودھان بھون، لکھنؤ میں اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر ایوان سے خطاب کیا۔ یوگی نے ریاست کے سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو کو ایوان کی جانب سے خراج عقیدت بھی پیش کیا‘۔
وہیں @CMOfficeUP کے پانچ دسمبر 2022 کے ٹویٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی نے ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔
ہماری ٹیم کو پانچ دسمبر 2022 کو ملائم سنگھ یادو کو یوپی اسمبلی میں خراج عقیدت پیش کرنے کی کوریج بی بی سی سمیت کئی دیگر میڈیا ہاؤسز میں ملی، جنھیں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
وہیں ہماری ٹیم کو ایسی کوئی میڈیا کوریج نہیں ملی، جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ یو پی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے اراکین اسمبلی نے ایوان میں ہنگامہ کیا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سدھیر مشرا سمیت دیگر سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے کیا گیا دعویٰ غلط ہے۔ یو پی اسمبلی میں پانچ دسمبر 2022 کو ہی سابق سی ایم ملائم سنگھ یادو کو خراج عقیدت پیش کیا جا چکا ہے۔