Skip to content
مئی 11, 2025
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
DFRAC_ORG

DFRAC_ORG

Digital Forensics, Research and Analytics Center

Primary Menu
  • Home
  • Generative AI
  • Fact Check
    • Election
    • Health
    • Conflict Zone
  • Hashtag Scanner
  • Hate-ur
  • News
  • Podcasts
  • Opinion
  • About
    • About us
    • Contact us
    • Our Team
    • Non-Partisanship-Policy
    • Privacy Policy
    • Resources
    • Collaborations
  • हिन्दी
  • English
  • اردو
Donate us
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

گرل فرینڈ کی پٹائی کا ویڈیو، عرب دنیا میں پھیلائی گئی ہندوؤں کے خلاف نفرت، پڑھیں، فیکٹ چیک

Mobeen Ahmad فروری 8, 2023
Hindu- Girlfriend- DFRFAC

ٹویٹر پر المسلمون في الهند وكشمير نامی عربی میں چلنے والے اکاؤنٹ سے بھارت اور ہندوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ حال ہی میں اس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا گیا، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ  ایک نوجوان لڑکا ایک لڑکی کو بے رحمی پیٹ رہا ہے۔ اس مار-پٹائی کے دوران لڑکی بے ہوش ہو جاتی ہے۔ 

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے المسلمون في الهند وكشمير نے عربی میں لکھا،’هندوسي يضرب فتاةهندية بكل ما ورث من ديانته من الأخلاق ومن آباءه من الهمجية والوحشية فيا ويل لكم يا جماعةتعليم البنات في #أفغانستان،أين منظمات حقوق الإنسان والنسويات في الشرق والغرب؟هل تعرف أن هولاء #الهندوس كانوا يتداولون بعد فتح كابل:أنفذواالمرأةالأفغانية‘۔

Source: Twitter

اس ٹویٹ کا اردو ترجمہ تقریباً بایں طور ہوگا کہ ایک ہندو تمام تر اخلاق و مروت کو پرے رکھ کر ایک نوجوان بھارتی لڑکی کو پیٹ رہا ہے جو اس نے اپنے دھرم اور آباء و اجداد سے وراثت میں پائی ہے۔ تُف ہے تم پر۔ مشرق اور مغرب میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور نسائیت کے عمبردار (فیمانزم) کہاں ہیں؟ کیا ٓاپ جانتے ہیں کہ یہی ہندو فتحِ کابل کے بعد غور و خوض کر رہے تھے۔ ساتھ ہی کہہ رہے تھے کہ #أفغانستان میں افغان خواتین کو مار ڈالو‘۔

فیکٹ چیک

mplivetoday

وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے InVID ٹول کی مدد سے ویڈیو کو کی-فریم میں تبدیل کیا۔ پھر انھیں انفرادی طور پر ریورس امیج سرچ کیا۔ ٹیم نے ایم پی لائیو ٹوڈے کی رپورٹ میں وائرل ویڈیو کا اسکرین شاٹ  پایا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کے مئوگنج کا ہے۔ ملزم پنکج ترپاٹھی کا یہیں کی رہنے والی ایک لڑکی کے ساتھ کافی عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا، ملزم لڑکی پر شادی کے لیے مسلسل دباؤ بنا رہا تھا۔ لیکن لڑکی کے گھر والے شادی کے لیے تیار نہیں تھے، اچانک دو روز قبل لڑکی اپنے عاشق پنکج ترپاٹھی سے ملنے گئی تو اس نے شادی کے مسئلے پر لڑکی کو بے رحمی سے مارا-پیٹا اور اس کے ساتھی، بھرت ساکیت نے اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

ویڈیو، وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف آئی ٹی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو یوپی کے ضلع مرزا پور سے گرفتار کیا۔

mplivetoday

وہیں ایک دیگر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں لاپرواہی برتنے والے تھانہ مئو گنج کے پولیس انسپیکٹر شویتا موریہ کو ریوا پولیس سپرنٹنڈنٹ نونیت بھسین نے فوری اثر سے معطل کر کے لائن حاضر کیا ہے۔ وہیں اس معاملے کی تفتیش مئو گنج کے ایڈیشنل ایس پی وویک کمار لال کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

نتیجہ:

زیرِ نظر DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ عرب دنیا میں بھارتی ہندوؤں کے خلاف فرقہ ورانہ عصبیت عام کرنے کے مقصد سے شیئر کیا گیا ہے۔

Share this…
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Whatsapp

Continue Reading

Previous: فلوریڈا میں زلزلے کا ایک پرانی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل پڑھیں-فیکٹ چیک
Next: چھتیس گڑھ کی چنڈی ماتا مندر پر وقف بورڈ کا دعویٰ، پھہرایا اسلامی جھنڈا؟ پڑھیں فیکٹ چیک 

Related Stories

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل
  • Fact Check
  • Featured
  • Misleading-ur

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

Faizan Aalam مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش
  • Featured

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

UN News مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں
  • Featured

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

Faizan Aalam مئی 5, 2025

fact check

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

فیکٹ چیک: بنگلہ دیش میں دکانوں میں لگنے والی آگ کی ویڈیو کو نینی تال کا بتا کر ہوا وائرل

مئی 6, 2025
غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

غزہ پر زمینی حملے کے اسرائیلی منصوبے پر یو این چیف کو تشویش

مئی 6, 2025
یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

یو این نے غزہ میں امداد کی فراہمی پر اسرائیلی شرائط مسترد کر دیں

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

فیکٹ چیک: کیا تروپتی مندر کے مسلم افسر کے گھر ED کے چھاپے میں سونے کے زیورات ملے؟ جانیے وائرل ویڈیو کی حقیقت

مئی 5, 2025
فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔ فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

فیکٹ چیک: پاکستان کے مخالف پوسٹ پر پونے میں ہندو خاندان کی پٹائی کا وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔

مئی 3, 2025
غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

غزہ میں بھوکے اور پیاسے لوگ مسلسل بمباری کا نشانہ، یو این ادارہ

مئی 3, 2025

Connect with Us

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

IFCN certified

Newsletter

  • About Us
  • Contact us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Non-Partisanship Policy
  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube
Copyright © 2025 | All Rights Reserved | Developed by OppsWeb Solutions | MoreNews by AF themes.