مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا میں ہفتے کے روز بھارتی فضائیہ کے دو جنگجو طیارے سکھوئی-30 اور میراج-2000 حادثے کا شکار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیہ پردیش کے گوالیار ایئربیس سے اڑان بھری تھی۔
وہیں راجستھان کے ضلع بھرت پور میں اترپردیش کے آگرہ سے پرواز بھرنے والا فضائیہ کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق فضائیہ نے کورٹ آف انکوائری کے آرڈر دے دیے ہیں۔
دریں اثنا، سوشل میڈیا یوزرس، بھرت پور طیارے کے حادثے کے ویڈیو کو مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا میں ہوئے فضائیہ کے جنگجو طیارے حادثے کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔
آکاش مشرا نامی ٹویٹر یوزر نے ویڈیو کو کیپشن دیا،’مدھیہ پردیش کے مرینا میں 2 فائٹر پلین کریش، سکوئی-30 اور میراج 2000 حادثے کا شکار، آپس میں ٹکرانے سے ہوا طیارہ حادثہ، مرینا کے پہاڑگڑھ میں گرے دو پلین، حادثے میں 1 پائلٹ کی موت، 2 زخمی #Sukhoi #Mirage #Morena #crash #planecrash #BREAKING #BreakingNews #Breaking_News‘۔
اسی طرح نیشنل درپن نے کیپشن،’مدھیہ پردیش کے مرینا کے پاس بھارتی فضائیہ کے دو طیارے سکھوئی-30 اور میراج 200 ٹکرا گئے، دونوں طیاروں نے گوالیئر ایئربیس سے اڑان بھری تھی، Su-30 میں 2 پائلٹ سوار تھے اور میراج 2000 میں ایک…‘ کے ساتھ ویڈیو شیئر کیا ہے۔
وہیں چندن کمار جیسوال نامی ایک دیگر یوزر نے ٹویٹ میں لکھا،’#planecrash مرینا کے کولارس کے پاس فضائیہ کے سکھوئی-30 اور میراج-2000 طیاروں کے حادثے کا شکار ہونے کی خبر انتہائی تکلیف دہ، #planecrash The news of the crash of Sukhoi-30 and Mirage-2000 aircraft of the Air Force near Kolaras in Morena is very sad‘ اور ساتھ ہی دو ویڈیو کو شیئر کیا۔
فیکٹ چیک
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم کچھ کی-ورڈ کی مدد سے انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔ ہمیں نیوز ایجنسی ANI کا ایک ٹویٹ ملا، جس میں متذکرہ ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بھرت پور میں جیٹ کا مبلہ دیکھا گیا۔ یہاں کے ضلع افسر آلوک رنجن نے پہلے کی رپورٹ میں چارٹر جیٹ کی تصدیق کی تھی۔ دفاعی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فضائیہ کے جیٹ آس پاس کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ مزید معلومات کا انتظار ہے۔
وہیں زی راجستھان نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھرت پور میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ کریش ہوا اور چاروں طرف طیارے کا ملبہ پھیل گیا۔
مدھیہ پردیش کے مرینا میں ایئر فورس کے طیارہ حادثے کے تناظر میں سرچ کرنے پر DFRAC ٹیم کو ANI کا ایک ٹویٹ ملا، جس کے مطابق-’ملبہ دیکھا گیا۔ مدھیہ پردیش کے مرینا کے پاس ایک سکھوئی-30 اور میراج 2000 طیارہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ دونوں طیاروں نے گوالیار ایئر بیس سے اڑان بھری تھی، جہاں مشق چل رہا تھا‘۔ (اردو ترجمہ) ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی شیئر کیا گیا۔ اس تناظر میں لوگوں کا کوئی ہجوم نظر نہیں آ رہا ہے۔
دینِک بھاسکر نے بھی اپنی رپورٹ میں اس ویڈیو کا استعمال کیا ہے۔
چندن جیسوال نے مرینا فائٹر پلین کریش سے جوڑ کر جو دو ویڈیو شیئر کیا ہے، ان میں میں سے ایک میں طیارے کے پر میں آگ لگی ہوئی نظر آ رہی ہے، DFRAC ٹیم نے ویڈیو کو کی-فریم میں کنورٹ کرکے ریورس سرچ کیا۔ ویب سائٹ flightglobalکے مطابق یونائیٹیڈ 328 کے ایک مسافر نے انجن سے نکلنے والی آگ کی لپٹوں کا یہ ویڈیو بنایا۔ مسافر کھڑکی سے باہر دیکھ کر دعا کر رہے تھے اور اپنے احباب کا ہاتھ پکڑ رہے تھے۔ فلائٹ ڈینور سے ہوائی جا رہی تھی۔ سبھی مسافر محفوظ رہے۔
A passenger on United 328 took this video of flames shooting out from the engine. Some people told me they said prayers and held their loved ones' hands as they looked out the window. Flight was on its way to Hawaii from Denver. Glad everyone onboard is safe #9News pic.twitter.com/c8TNYlugU2
— Marc Sallinger (@MarcSallinger) February 20, 2021
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ گمراہ کن ہے کیونکہ جو ویڈیو مرینا کا بتایا جا رہا ہے وہ در اصل بھرت پور کا ہے۔