جیسے ہی کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اپنی آخری منزل یعنی جموں و کشمیر پہنچی، ایک آٹو کی ایک تصویر سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ہندی میں لکھا ہوا ہے،’دیش (ملک) جملوں سے نہیں چلے گا، پردھان منتری (وزیر اعظم) راہل گاندھی بنے گا‘۔
کانگریس کے کئی رہنما، اس تصویر کو شیئر کر رہے ہیں اور راہل گاندھی کی تعریف کر رہے ہیں۔
آٹو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے، انڈیا یوتھ کانگریس کے سابق سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر، امت بھدوریا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے، اسی ٹیکسٹ کے ساتھ کیپشن دیا،’دیش (ملک) جملوں سے نہیں چلے گا، پردھان منتری (وزیر اعظم) راہل گاندھی بنے گا‘۔
کملیشور پٹیل، وجے سنگھ سمیت کئی کانگریس کے دیگر رہنماؤں نے بھی یہی تصویر شیئر کی ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC کی ٹیم نے عبارت کے فونٹ کو بغور دیکھا اور اسے فوٹو شاپڈ پایا۔ پھر ہم نے اسی تصویر کو ویب سائٹ Foto forensic پر ڈالا (یہ جاننے کے لیے کہ آیا تصویر فوٹو شاپڈ ہے یا نہیں) یہ ویب سائٹ کم ریزولیوشن کے ساتھ ایک نئی تصویر تیار کرتی ہے جس میں صرف اس منتخب حصے کو نمایاں کیا جاتا ہے جو فوٹو شاپ یا ایڈٹ کیا گیا ہے، لہٰذا ہمیں یہاں بھی وہی نتیجہ برآمد ہوا۔
وائرل تصویر کی مزید پڑتال کرتے ہوئے ٹیم کو اسی آٹو کی کئی دیگر تصویریں بھی ملی ہیں جن پر مختلف قسم کی عبارتیں تحریر ہیں۔
نتیجہ:
زیرِ نظر اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ تصویر فوٹوشاپڈ اور فیک ہے، اس لیے کانگریس کے کئی رہنماؤں کا دعویٰ غلط ہے۔