سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر نیچے گر رہا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ یوکرین میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ (کریش) ہو رہا ہے۔ کیف کے نواحی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایک بچے اور یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت 14 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ خبر پھیل رہی ہیں۔
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا یوزر نے کیپشن دیا:’یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر کِرَیش حادثے کا وائرل ویڈیو بتایا گیا ہے؟‘
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کی غرض سے DFRAC ٹیم نے ریورس امیج سرچ کیا اور 5 ستمبر 2014 کو aviationist کی جانب سے پبلش رپورٹ کو پایا۔ سرخی میں کہا گیا ہے،’ویڈیو میں روس میں ایک ایئر شو کے دوران ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روس میں ایئر شو کے دوران ایم آئی-8 یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
روسی ’پانہ ہیلی کاپٹرس‘ ایئر کمپنی (جس کا تقریباً 30 طیاروں کا بیڑہ سائنسی اور فضائی خدمات انجام دیتا ہے) سے متعلق ہیلی کاپٹر، گیلینڈزِک میں گِڈرووِسلان 2014 کے افتتاحی مرحلوں میں حصہ لے رہا تھا۔ اس بین الاقوامی ہائیڈرو ایئر شو میں 180 روسی کمپنیوں اور 14 غیرملکی وفود جمع ہوئے۔
کئی دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی MI-8 ہیلی کاپٹر حادثے کی رپورٹ کو کور کیا تھا۔
مزید سرچ کرنے پر DFRAC ٹیم نے پایا کہ کئی یوٹیوب چینلوں نے مختلف برسوں میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کا ویڈیو بھی اپلوڈ کیا ہے۔
وہیں، ٹیم کو روس کے گیلینڈجِھک میں MI-8 ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ٹویٹر پوسٹس ملے۔ (4 ستمبر)
نتیجہ:
زیرِ نظر DFRAC کے فیکٹ چیک اور متعدد میڈیا ہاؤسز کی رپورٹس سے واضح ہے کہ روس میں ہیلی کاپٹر حادثے کا ویڈیو 2014 کا ہے اور اس کا کیف میں حالیہ ہیلی کاپٹر حادثے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔