سوشل میڈیا پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی ناشتہ کر رہے ہیں۔ اس دوران ان کی ٹیبل پر چکن سے بھری پلیٹ اور شراب سے بھرا گلاس رکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس اس تصویر کو شیئر کرکے راہل گاندھی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا-’تپسوی تسپیا میں لین!‘ (زاہد، مجاہدہ میں منہمک)
وہیں کئی دیگر یوزرس بھی اس تصویر کو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے اسے انٹرنیٹ پر ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں مصنف اور سینئر صحافی پرننجے گوہا ٹھاکرتا کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس ٹویٹ میں راہل گاندھی کی وائرل تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے پرننجے گوہا نے لکھا-’یہ محض ایک اتفاق تھا: آج صبح پنجاب میں سفر کرتے ہوئے میں نے بھارت جوڑو یاترا کو عبور کیا۔ کچھ مشکل کے بعد، میں راہل گاندھی سے اس وقت مل پایا جب وہ کرنال سے چند کلومیٹر دور ایک ڈھابے پر کھانا کھا رہے تھے۔ ہم نے سیاست، اقتصادیات اور ہندوستان کے امیر ترین لوگوں پر تبادلہ خیال کیا‘۔ (اردو ترجمہ)
اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی کی پلیٹ جس میں چکن بتایا گیا ہے، اس میں میوے رکھے ہوئے ہیں اور جس گلاس میں شراب بتائی گئی، اس میں چائے رکھی ہے۔ آپ نیچے دیے گئے کولاج میں دونوں تصویروں کو دیکھ سکتے ہیں۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے صاف ہے کہ راہل گاندھی کی وائرل تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کو شراب اور چکن نہیں پیش کیا گیا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔