سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں جیتنے والے کھلاڑی کو انعام دینے کے بعد سائیڈ میں جانے کو کہا جاتا ہے جس کے بعد وہ کھلاڑی باڈی بلڈنگ انعام میں ملے گفٹ کو لات مارتے ہوئے چلا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا یوزرس، دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ ذات پات کے سبب ہوا ہے۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئےAnamika Gautam BSP (@Anamika78609341) نامی یوزر نے لکھا–’ٹیلنٹ کتنا بھی ہو، پہچان ذات سے ہی ہوگی #jaibhim‘ اس ٹویٹ کو 12900 لائکس اور تقریباً 2500 ری ٹویٹس ملے ہیں۔
وہیں ایک دیگر یوزر نے بھی اسی طرح کے دعوے کے ساتھ اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔
علاوہ ازیں کئی دیگر یوزرس بھی اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے ویڈیو کو کی-فریم میں کنورٹ کیا، اس کے لیے بعد ریورس سرچ کیا۔ ہمیں اس ویڈیو کی بابت ’آج تک‘ کی ویب سائٹ پر پبلش ایک رپورٹ ملی۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کا ہے، جہاں نیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں باڈی بلڈر زاہد حسن شوو سکینڈ آنے پر بھڑک گئے۔ انھیں لگا کہ ریفری نے اس کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ جس کے بعد وہ اپنی بات کہنا چاہتے تھے لیکن حکام نے انھیں ملنے کے بعد سائڈ میں جانے کو کہا، جس پر بھڑکے زاہد نے انعام میں ملے جوس مکسر کو لات مار دیا۔
وہیں دیگر میڈیا ہاؤسز نے بھی اس پر رپورٹ پبلش کی ہے، جسے یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ اس تنازعہ میں ذات پات کا کوئی اینگل نہیں ہے اور اس واقعہ کا تعلق ہندوستان سے نہیں بلکہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش