کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور چین کے صدر شی جن پنگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹویٹر پر ایک ویریفائیڈ یوزر، فلمساز اشوک پنڈت نے اس تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن دیا،’جب چین نے ان کے پورے خاندان کو خرید چکا ہے، تو ہندوستان میں کس کو کیا ضرورت ہے خریدنے کی؟ وہ ایگریمنٹ کی کاپی ہے کیا آپ کے پاس؟‘
دراصل اشوک پنڈت نے کانگریس کے رہنما اچاریہ پرمود کرشنم کے اس ویڈیو ٹویٹ کو ری-ٹویٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی کی متذکرہ بالا تصویر شیئر کی ہے، جس میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،’میرے بڑے بھائی، سب سے زیادہ گَرو (فخر) تم پر ہے۔ کیونکہ مکمل اقتدار کا زور لگایا گیا۔ حکومت نے ہزار کروڑ روپیے خرچے ان کی چَھوی (شبیہ) خراب کرنے کے لیے لیکن یہ سچائی سے پیچھے ہٹے نہیں۔ ان پر ایجنسیاں لگائی گئیں لیکن یہ ڈرے نہیں۔ میرے بھائی کو نہیں خرید پائے اور نہ کبھی خرید پائیں گے۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ میرے بھائی تم یودھا (مجاہد) ہو‘۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے DFRAC ٹیم نے اسے انٹرنیٹ پر ریورس امیج سرچ کیا۔ دریں اثنا، ہمیں انڈیا ٹوڈے کی جانب سے 2008 میں پبلش ایک رپورٹ ملی جس کا عنوان تھا،’Congress, Chinese Communist Party sign MoU‘(کانگریس، چینی کمیونسٹ پارٹی نے مفاہمت نامے پر دستخط کیے)۔ اس رپورٹ کے مطابق اس وقت کی حکمراں جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری راھل گاندھی اور چین کے نائب صدر اور چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے پولٹ بیورو کے اسٹینڈنگ (قائمہ) کمیٹی کے رکن شی جن پنگ نے ایک نظام قائم کرنے کے لیے سمجھوتے پر دستخط کیے جو ان کے مابین باضابطہ اعلیٰ سطحی تبادلے میں ممد و معاون ہو۔ وائرل تصویر اسی دستخط کے وقت کی ہے۔
ایم او یو (سمجھوتہ) فریقین کو اہم دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر ایک دوسرے سے مشورہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کانگریس نے 2008 کے اوائل میں افریقن نیشنل کانگریس کے ساتھ ایک ’ایم او یو‘ پر بھی دستخط کیے تھے۔ انڈین نیشنل کانگریس کے افریقن نیشنل کانگریس کے ساتھ تاریخی اور جذباتی روابط ہیں۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ راہل گاندھی کی وائرل تصویر سیاق و سباق سے منقطع ہے، اس لیے فلم ساز اشوک پنڈت کا یہ دعویٰ کہ چین نے راہل گاندھی سمیت ان کے پورے خاندان کو خرید لیا ہے، گمراہ کن ہے۔