سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیشاب اور نمک کو ملا کر حمل کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اگر پیشاب دودھیا اور چیسی میں بدلنا شروع ہو جاتا ہے تو نتیجہ مثبت ہوتا ہے اور اگر کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہے تو خاتون حمل سے نہیں ہے۔
فیکٹ چیک:
پہلے دعوے کی جانچ-پڑتال کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے دو طریقے دریافت کیے جو حمل کی جانچ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، ایک خون کا ٹیسٹ اور دوسرا بیٹا ایچ سی جی(Human Tropical Gonadotropin) ڈھونڈنے کے لیے پیشاب کا ٹیسٹ ہے، جسے حمل کے ہارمون کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
متذکرہ بالا دعوے سے متعلق مزید سرچ کرنے پر DFRAC ٹیم کو اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ملا کہ کسی شخص کے پیشاب میں موجود مادے نمک کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حمل کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مزید برآں، ٹیم کو اس دعوے کی حمایت میں کوئی پبلش اسٹڈی نہیں ملی۔
نتیجہ:
اس کے پیچھے کوئی سائنسی وجہ نہیں ہے اس لیے یہ دعویٰ غلط ہے۔ ایک شخص کو حمل کا کِٹ استعمال کرنا چاہیے یا یہ یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹروں کی صلاح لینی چاہیے۔