Home / Misleading-ur / راہل گاندھی نے شراب پی کر کارکنان کو مارا تھپڑ؟ پڑھیں-فیکٹ چیک

راہل گاندھی نے شراب پی کر کارکنان کو مارا تھپڑ؟ پڑھیں-فیکٹ چیک

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ راہل گاندھی کے ساتھ سیلفی اور تصویریں لے رہے ہیں۔ اسی دوران راہل گاندھی نے سیلفی لینے والے نوجوان کا فون نیچے رکھ دیا۔ سوشل میڈیا یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ راہل گاندھی نے شراب نوشی کی ہے اور کارکنان کو تھپڑ مار دیا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے منجندر سنگھ سرسہ نامی ایک ویریفائیڈ یوزر نے لکھا-’کیا راہل گاندھی کسی چیز کے دیوانے ہیں؟ اس ویڈیو میں وہ کافی نشے میں نظر آ رہے ہیں۔ (اردو ترجمہ)

Source: Twitter

وہیں اس ویڈیو کو ایک یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کرکے کیپشن دیا گیا ہے-’بھرے اسٹیج پر راہل گاندھی کانگریسیوں کو مار ہی دیا تھپڑ rahul gandhi sharab‘۔ 

Source: YouTube

وہیں اس ویڈیو کو کئی دیگر یوزرس کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے DFRAC کی ٹیم نے سب سے پہلے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ہم نے پایا کہ بیک گراؤنڈ میں نظر آ رہے پوسٹر میں کانگریس کے کئی رہنما کماری شیلجا، دیپیندر سنگھ ہڈا، کیپٹن اجے یادو، راؤ دان سنگھ اور دہلی کے کانگریس کے ریاستی صدر انل چودھری کی تصویروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ 

بعد ازاں ہم نے ویڈیو کے تناظر میں جائزہ لیا۔ ہمیں راہل گاندھی اور مختلف کانگریس کے رہنماؤں کے فیس بک پیج پر کیا گیا لائیو اسٹریمنگ کا ویڈیو ملا۔ یہاں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو اسٹریمنگ کے بیک گراؤنڈ میں نظر آنے والا پوسٹر اور وائرل ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں نظر آ رہا پوسٹر یکساں ہے۔ راہل گاندھی نے اس لائیو اسٹریمنگ کو سرخی،’LIVE: Bharat Jodo Yatra | Patan Udaipuri to Bhadas | Nuh | Haryana‘ دیا گیا ہے۔ 

Source: Facebook

یہاں ہم وائرل ویڈیو اور راہل گاندھی کے پوسٹ کردہ ویڈیو کا کولاج دے رہے ہیں، جس سے واضح ہو رہا ہے کہ دونوں ویڈیو کے بیک گراؤنڈ کا پوسٹر ایک ہی پروگرام کا ہے۔

dfrac

زیر نظر ویڈیو کو00:01 سے 30:00 تک کے دورانیے کو دیکھنے پر کئی پروگرام نظر آئے، جس میں راہل گاندھی کا اسٹیج پر پہنچنے پر استقبال، راہل گاندھی کی تقریر اور پروگرام کے آخر میں راہل گاندھی کے ساتھ تمام رہنماؤں کا فوٹو کھینچوانا شامل ہے۔ اس ویڈیو کو دیپیندر ہڈا کے پیج پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ 

Source: Facebook

دیپیندر ہڈا کی جانب سے ہریانہ میں راہل گاندھی کے استقبال کے تناظر میں پوسٹ کیے گئے ایک دیگر ویڈیو کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

Source: Facebook

نتیجہ:

وائرل ویڈیو کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ راہل گاندھی نے شراب نہیں پی تھی۔ سوشل میڈیا یوزرس راہل گاندھی کے ویڈیو کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ ہماری ٹیم فی الحال ویڈیو کے اصل سورس (ماخذ) کی ہنوز جانچ کر رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد خبر، اپ ڈیٹ کر دی جائے گی۔

Tagged: