کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ راجستھان میں چل رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ یاترا ہریانہ کے راستے 24 دسمبر کو دہلی پہنچے گی۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہا ہے۔
اس پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ 24 دسمبر سے 2 جنوری کے درمیان نہیں ہوگی، کیونکہ راہل گاندھی کرسمس منانے کے لیے 24 دسمبر سے 02 جنوری تک بیرون ملک ہوں گے۔
ایک یوزر نے لکھا–’بھارت جوڑو یاترا کے بعد… راہل گاندھی کی بھارت چھوڑو یاترا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی کرسمس اور نیا سال بیرون ملک اپنوں کے ساتھ منائیں گے۔ اس لیے 24 دسمبر سے 02 جنوری تک راہل گاندھی کی تفریح (انٹرٹینمنٹ) اور فوٹو سیشن بند رہے گا۔ تکلیف کے لیے معذرت۔ مفاد عامہ میں جاری‘۔
وہیں ایک دیگر یوزر نے ایک گرافیکل پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا،’راہل گاندھی انگریزی نیا سال منانے جائیں گے بیرونِ ملک_ذرائع‘۔
علاوہ ازیں کئی دیگر یوزرس اس دعوے کے ساتھ پوسٹ کو شیئر کر رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، DFRAC ٹیم نے کچھ کی-ورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں کانگریس کے دہلی ریاستی صدر انِل چودھری کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس ٹویٹ میں انل چودھری نے بتایا-’#بھارت_جوڑو_یاترا 24 دسمبر کو دہلی آ رہی ہے، آج دہلی کانگریس کے انچارج جناب @shaktisinghgohil جی کی قیادت میں یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ریاستی صدر، سابق ایم پی، سابق اراکین اسمبلی، نائب صدر، اے آئی سی سی کے عہدیدار، کارپوریشن کونسلر، فرنٹل سیل کے چیئرمین موجود تھے‘۔
علاوہ ازیں مزید سرچ کرنے پر ہمیں ہندوستان اخبار کے یوٹیوب چینل پر ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 24 دسمبر کو بدرپور کے راستے دہلی پہنچے گی۔ کانگریس کے رہنماؤں نے راہل گاندھی کے خیرمقدم کی تیاری کے لیے میٹنگ کی۔
اس کے علاوہ ہمیں روزنامہ دینک جاگرن کی ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے،’کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی کنیا کماری سے کشمیر تک کی بھارت جوڑو یاترا 24 دسمبر کو دہلی پہنچنے کے بعد ایک ہفتے کا آرام کرے گی۔ اس آرام کے دوران، یاترا کے ساتھ ریسٹ روم کے طور پر 60 سے زائد کنٹینرز کی مرمت اور سروس کرکے انھیں سری نگر پہنچنے تک کے لیے تیار کیا جائے گا‘۔
وہیں راہل گاندھی کی چھٹی اور ان کے بیرون ملک جانے سے متعلق کسی بھی مین اسٹریم میڈیا کی جانب سے کوئی خبر، پبلش نہیں ملی۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل دعویٰ غلط ہے، کیونکہ راہل گاندھی 24 دسمبر سے دو جنوری تک کی چھٹی پر نہیں جا رہے ہیں۔ ان کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ 24 دسمبر کو ہریانہ کے راستے دہلی پہنچے گی اور یہاں ایک ہفتے کا بریک رہے گا کیونکہ یاترا میں چل رہے کنٹینروں کی مرمت اور ان کی سروسنگ کی جائے گا۔