Home / Misleading-ur / پی ایم مودی نے خود کو کہا- ’میں پٹھان کا بچہ ہوں، سچا بولتا ہوں؟‘ پڑھیں-فیکٹ چیک

پی ایم مودی نے خود کو کہا- ’میں پٹھان کا بچہ ہوں، سچا بولتا ہوں؟‘ پڑھیں-فیکٹ چیک

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی سوشل میڈیا پر مخالفت کی جارہی ہے۔ اس مقصد کے تحت کئی ہیش ٹیگ بھی چلائے جا رہے ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یوزرس اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ پی ایم مودی نے خود کو پٹھان کا بچہ کہا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وِنی نامی یوزر نے لکھا – ’اس پٹھان کے بچے کا بھی بائیکاٹ کرنا چاہیے‘ اس ٹویٹ کو 1700 سے زیادہ لائکس اور 600 سے زیادہ ری ٹویٹس ملے ہیں۔

Source: Twitter

ایک دیگر یوزر نے لکھا،’پرموشن رکنا نہیں چاہیے بھائی، پٹھان مووی (فلم) کی مخالفت کرنے والوں پٹھان کا بچہ تمھیں کبھی من سے معاف نہیں کر پائے گا……‘

Source: Twitter

وہیں کئی دیگر یوزرس بھی اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں۔ 

Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twiiter
Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter
Source: Twitter

فیکٹ چیک:

وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے کرنے کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے ویڈیو کو چند کی-فریم میں تبدیل کیا۔ اس کے بعد انھیں ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں یوٹیوب پر  23 فروری 2019 کو NDTV کا اپ لوڈ کردہ ایک ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو کا عنوان،’پلوامہ پر پی ایم مودی کی عمران خان کو چنوتی، پٹھان کا بیٹا‘ دیا گیا ہے۔ 

Source: YouTube

اس ویڈیو میں پی ایم مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو فون کرکے کہا تھا کہ آئیے غریبی، 

ناخواندگی اور بھکمری کے خلاف جد و جہد کرتے ہیں۔ تب عمران خان نے کہا تھا کہ مودی جی میں پٹھان کا بچہ ہوں، میں سچا بولتا ہوں، میں سچا کرتا ہوں۔ 

نتیجہ:

زیرنظر DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل ویڈیو میں وزیر اعظم مودی پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے خود کو پٹھان کا بچہ نہیں کہا ہے، اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔

Tagged: