اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں 09 دسمبر کو بھارتی فوج اور چینی فوج کے مابین جھڑپ ہوئی۔ اس جھڑپ میں دونوں طرف کے جوانوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو اس جھڑپ کا بتا کر شیئر کیے جا رہے ہیں۔ ان ویڈیو میں ایک ویڈیو ایسا ہے، جسے سوشل میڈیا کے علاوہ ملک اور دنیا کے تمام میڈیا اداروں نے بھی شیئر کیا ہے۔
بہتیرے ویریفائیڈ یوزرس نے اس ویڈیو کو جم کر شیئر کیا ہے، جن میں صحافی، فلمی ستارے، سیاست داں اور سماجی کارکن شامل ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی فوجیوں کو بھارتی فوجی لاٹھی-ڈنڈوں سے جم کر پیٹ رہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC کی ٹیم نے ویڈیو کی گہرائی سے جانچ کی۔ ویڈیو کے پس منظر میں کہیں بھی برف نظر نہیں آ رہا ہے۔ اس کے برعکس 17000 فٹ پر موجود توانگ میں بھاری برف جمی ہے۔
اس کے علاوہ @WIONews کی صحافی نیہا کھنہ نے وائرل ویڈیو کے بارے میں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ ویڈیو اکتوبر 2021 میں اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں یانگتسے کے ارد گرد ہندوستانی فوج اور چینی PLA کے مابین ہونے والی جھڑپ سے متعلق ہے۔
گوگل پر اس بارے میں سرچ کرنے پر ہمیں NDTV کی ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ میں بھارتی فوج کے حوالے سے اس بات کی تردید کی گئی کہ یہ ویڈیو 9 دسمبر کے واقعے سے متعلق ہے۔
نتیجہ:
…لہٰذا DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہےکہ تمام میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو ایک پرانے واقعے کا ہے، جہاں بھارتی فوجیوں نے چینی فوجیوں کی لاٹھی-ڈنڈوں سے جم کر پٹائی کی تھی۔