گجرات اسمبلی انتخات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ پانچ دسمبر کو ہونی ہے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر عام آدمی پارٹی (اےا ے پی) کا ایک پوسٹر وائرل ہو رہا ہے۔ اس پوسٹر کو شیئر کرنے والے یوزرس دعویٰ کر رہے ہیں کہ عام آدمی پارٹی مسلمانوں کو لبھانے کے لیے بہت سے وعدے کر رہی ہے۔
وائرل پوسٹر میں مسلم کمیونٹی سے سات وعدے کیے گئے ہیں جن میں ہر مولوی کو 10 ہزار روپے ماہانہ، ہر چھوٹی مسجد اور درگاہ کو دو لاکھ روپے سالانہ امداد، ہر مدرسے کو ماہانہ 25 ہزار روپے، عازمین حج کے لیے 100 فیصد سبسڈی، صفر سود پر 10 لاکھ تک کا لون دینا شامل ہے۔
اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ویریفائیڈ یوزر وجے پٹولے نے لکھا،’ذرائع کے مطابق یہ پمفلیٹ گجرات کے ایک اقلیتی (مسلم) علاقے میں بانٹا جا رہا ہے۔ اس پمفلیٹ کے مطابق کیجریوال نے مولویوں کو 10 ہزار تنخواہ سمیت کئی دیگر مفت دینے کا وعدہ کیا ہے‘۔
وہیں اس پوسٹر کو دیگر سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل پوسٹر کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، DFRAC ٹیم نے پوسٹر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ ہمیں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے گجرات کے ترجمان پونیت جونیجا کا ایک ٹویٹ ملا۔ اس ٹویٹ میں جونیجا نے وائرل پوسٹر کو فیک قرار دیتے ہوئے اوریجینل پوسٹر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے لکھا-’فیکٹ چیکر کے نام پر فیک نیوز پیڈلر۔ ہم @APGujarat کے لیگل سیل کے لوگ اس فیک نیوز پیڈلر کے خلاف سائبر سیل میں شکایت درج کروانے جا رہے ہیں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ مبینہ صحافیوں اور فیکٹ چیکرس کی جانب سے پھیلائی جا رہی ایسی فرضی خبروں سے محتاط رہیں‘۔
وہیں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے حامی ڈاکٹر صفین نے بھی وائرل پوسٹر کو فیک قرار دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے صحیح پوسٹر کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا،’بی جے پی آئی ٹی سیل نے @ArvindKejriwal کی تصویر والا ایک فرضی پمفلیٹ بنایا ہے۔ انہوں نے آپ کو بدنام کرنے کے لیے ایسے فرضی پرچے بانٹے ہیں۔ یہ واٹس ایپ میں بھی سرکولیٹ ہو رہے ہیں۔ بی جے پی کو معلوم ہو گیا ہے، وہ ہار رہے ہیں، اس لیے ایسے نیچ ہتھ کنڈے اپنا کر رہے ہیں۔
نتیجہ:
DFRAC کے فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ وائرل پوسٹر فیک ہے۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے لہٰذا سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ غلط ہے۔