آج کے اس بے حد ڈیجیٹل دور میں مختلف پلیٹ فارمس کے ذریعے اپنے نَیریٹیو (من گھڑنت) کو گڑھنے کے لیے اطلاعات کو ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طرح کسی بھی اطلاع کو پیش کرکے اس کے مطالیب و مفاہیم کو آسانی سے بدلا جا سکتا ہے۔ ان نَیریٹیو کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے یوزرس کو ایک یقینی سمت میں لے جانے کے لیے آج کل ان ہتھکنڈوں کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
اپنی گذشتہ رپورٹ میں ہم نے Pakistan Strategic Forum کے ٹویٹر اکاؤنٹس کی جانب سے چلائے جا رہے پروپیگنڈہ کو ایکسپوز کیا تھا، جسے آپ اس لنک پر کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں۔
DFRAC کےاس تجزیہ میں ہم PSF نیٹ ورک کے کئی اکاؤنٹس میں سے دو اکاؤنٹس کا تجزیہ کریں گے۔ اس تجزیہ میں ان کے نفرتی بیانوں اور بھارت مخالف ایجنڈے پر روشنی ڈالیں گے۔ اس رپورٹ کو مختلف حصوں میں منقسم کیا گیا ہے، جو بایں طور درج ذیل ہے۔
- مختلف پی ایس ایف کے اکاؤنٹس کا تعارف
- بھارت کو نشانہ بنانے والے فیک اور گمراہ کن کنٹینٹ کا فیکٹ چیک
- کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے خلاف نفرت کی تشہیر
- جانب داری کا تجزیہ
- بھارت کے خلاف ایجنڈہ
- PSF کے اکاؤنٹس کا تجزیہ
پی ایس ایف کے اکاؤنٹس کا تعارف
یہ رپورٹ PSF نیکسَس سے لیے گئے دو اکاؤنٹس پر مرکوز ہے۔ یہ اکاؤنٹس پی ایس ایف کے جاری نَیریٹیو کو بڑھانے کے لیے کام کرتے ہیں۔
1 The Intel Consortium
The Intel Consortium کے 26.3 ہزار فالوورس ہیں۔ اس کے بایو کے مطابق یہ اکاؤنٹ @ForumStrategic کے O&S ڈائریکٹوریٹ کا ہے، اس میں لکھا گیا ہے: Weapons Intelligence, Threat Matrix and National Security Policy, Conflict Analytics, OSINT, Aerospace, Diplomacy & War.
نیچے دیا گیا گراف ان یوزرس کو ظاہر کرتا ہے ، جنھوں نے The Intel Consortiumکےٹاپ 20 ٹویٹس کو سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔ ان میں @AhsanKh74663374، @Umarhere73، @Abdullah5385 اور@KaleemUqbah وغیرہ یوزرس شامل ہیں۔
2. Conflict Watch PSF
یہ اکاؤنٹ @ForumStrategic کے کانفِلِکٹ اینالیٹِکس ڈیویژن کا ہے۔ اس کے 5.8 ہزار فالوورس ہیں اور اس کے بایو میں لکھا گیا ہے: Gaining & disseminating vital open-source intelligence obtained from studying external conflicts around the globe।
نیچے دیا گیا گراف ان یوزرس کو ظاہر کرتا ہے، جنھوں نے کانفِلِکٹ واچ کے ٹاپ 20 ٹویٹس کو سب سے زیادہ پسند کیا ہے، اس کے کچھ کلیدی یوزرس میں @danish_shazarul، @Arslan450here ، @AhsanKh74663374، @malik_nawas5 وغیرہ شامل ہیں۔ وہیں اس کے کچھ یوزرس بھارت سے بھی ہیں، جن میں @GurbaxBains، @anshu14200، @Akash_NaikR وغیرہ شامل ہیں۔
نیچے دیے گئے ٹائم لائن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانفِلِکٹ واچ کے اکاؤنٹ بنانے کے بعد ٹویٹ کی شروعات 14 ستمبر 2022 سے ہوئی۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹیل کنسورٹیَم کے ٹویٹس کی تعداد، وقت کے ساتھ بڑھی ہے۔
بھارت کے خلاف فیک اور گمراہ کن کنٹینٹ کا فیکٹ چیک:
- دعویٰ: بھارت میں بنی کھانسی کی دوا (کف سیرپ) بچوں کی اموات کا سبب ہے۔
کانفِلِکٹ واچ پی ایس ایف اور دی انٹیل کنسورٹیم، دونوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈو نیشیا میں ہندوستان میں بنی کف سیرپ کے سبب بچوں کی موت ہوئی ہے۔
فیکٹ چیک:
انڈونیشیا ((BPOM) نے واضح طور پر ذکر کیا تھا کہ diethylene glycol اور ethylene glycol یہ دونوں کیمیکل انڈونیشیا میں رجسٹرڈ نہیں تھے اور یہ مغربی افریقہ میں استعمال کیے گئے تھے۔علاوہ ازیں، یہ واضح نہیں ہواکہ سیرپ درآمد کیا گیا تھا یا مقامی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اس لیے، یہ سیرپ ہندوستان میں بننے کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
- دعویٰ: پاکستان ، بھارت کے خلاف 1965 کا فاتحِ جنگ تھا
ایک ٹویٹ میں، دی انٹیل کنسورٹیم نے لکھا، ’اوہ، میں صرف بھارت کے ساتھ 1995 کے پاکستان جنگ کے ٹینک لڑائیوں کی بات کر رہا ہوں۔ ہم نے اسے جیتا تھا۔
فیکٹ چیک: نیچے اس بارے میں کوِئنٹ کی ایک رپورٹ شیئر کی گئی ہے کہ 1965 کی جنگ میں کس نے کیا کھویا تھا۔
اس جنگ میں پاکستان نے پہلے سے زیادہ وسائل اور علاقوں کو کھویا تھا اور ایسے کوئی اعداد و شمار نہیں ہیں جو پی ایس ایف کے اس دعوے کو ثابت کر سکے کہ 1965 کی جنگ پاکستان نے جیتا تھا۔
جنگ کے بعد بھارت اور پاکستان نے ’رن آف کَچھ‘ میں جنگ روکنے کے لیے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔ ’جہاں بھارت پاکستان دونوں حکومتوں نے گجرات/ مغربی پاکستان سرحد ی علاقے میں یکم جنوری 1965 کو جنگ بندی اور پہلے جیسی صورتحال کو بحال کرنے کے لیے اس یقین کے ساتھ اتفاق رائے ظاہر کیا تھا کہ یہ سمجھوتہ ، پورے ہندوستان / پاکستان کے سرحد کے ساتھ موجودہ کشیدگی کو کم کرنے میں حصہ داری کرے گا۔
اس لیے، پی ایس ایف فرنٹ کا یہ دعویٰ کہ پاکستان نے 1965 کی یہ جنگ جیت لی تھی۔ یہ لوگوں (یوزرس) کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
- دعویٰ: مہاراشٹر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگے
Conflict Watch PSF (@AmRaadPSF) نے بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کا ایک ویڈیو پوسٹ کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ’مہاراشٹر میں پی ایف آئی کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے #مہاراشٹر #بھارت میں #نریندر مودی کی حکومت اقلیتوں کو ان کی سرحد سے باہر دھکیل رہی ہے RSS کی بھیڑ مساجد، چرچ اور دیگر مذہبی مقامات کو بدنام کرتی ہے، ظالم #RSS، #بھارتی کمیونٹی کا پولرائیزیشن کر رہا ہے، اب سیکورزم کا پردہ فاش ہو چکا ہے۔
فیکٹ چیک: DFRAC کی ٹیم نے پایا کہ در حقیقت ’پاپولر فرنٹ زندہ باد‘ کے نعرے لگ رہے تھے، ساتھ ہی پولیس نے اس طرح کے کسی بھی واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دعویٰ: بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بھارت پر الزام
انٹیل کنسورٹیم نے ایک رپورٹ کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا،’عالمی دہشت گردی میں بھارت کی حصہ داری کا پردہ فاش کرتے ہوئے قطر نے حال ہی میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق حکام کو گرفتار کیا ہے۔ افسران کیٹیگرائزڈ ڈیٹا کو اسرائیل اور بھارت میں منتقل کرنے میں فعال طور پر ملوث تھے‘۔
فیکٹ چیک: رپورٹس کے مطابق ان سابق حکام کے خلاف الزامات ہنوز نامعلوم ہیں، لیکن انٹیل کنسورٹیم نے ایک آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے بھارت پر بین الاقوامی دہشت گردی کا الزام لگایا ہے۔
- کشمیر کے مسئلے پر ہندوستان کے خلاف نفرت پھیلانا
پی ایس ایف کے یہ دونوں اکاؤنٹس ہندوستان کے خلاف نفرت سے بھرے ہوئے ہیں۔ ان اکاؤنٹس سے کشمیر کے مسائل پر ہندوستان کے خلاف کئی نفرت بھرے ٹویٹ کیے گئے ہیں، ان میں کشمیر کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ قرار دیا ہے، یوکرین کی صورتحال کا تقابل کشمیر سے کرنا اور نفرت پھیلانے والوں Mushaal Hussein جیسے فیک پیڈلرس کی حمایت میں پوسٹ شیئر کرنا شامل ہے۔
- جانبداری اور نیت کا تجزیہ
اس اکاؤنٹ کے ذریعے یوکرین کے وزیر خارجہ کے اس بیان کے بارے میں ٹویٹ کیا گیا، جس میں روس سے تیل خریدنے پر ہندوستان کی تنقید کی گئی تھی۔
حالانکہ اِنٹیل کنسورٹیم نے کہیں بھی روس کے خام تیل کے سب بڑے درآمد کنندہ جرمنی اور یورپی یونین کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے جو کہ یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران روس کے گیس کے سب سے بڑے درآمد کنندگان ہیں۔
اتنا ہی نہیں، پی ایس ایف کے ان دونوں اکاؤنٹس نے چین کے بارے میں کئی ایسی پوسٹ شیئر کی ہیں، جو چین کی مدح سرائی میں ہیں۔ وہ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن اویغورمسلمانوں کے ساتھ چین جو کر رہا ہے، اسے بالکل نظر انداز کر دیا ہے۔ چین کو لبھانے کے لیے ان کی جانب سے کیے گئے ٹویٹس کو نیچے دیے گئے اسکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
China can be seen below.
- بھارت کو بدنام کرنا
پاکستان سمیت چین، کیوبا، جنوبی افریقہ، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ویتنام جیسے دیگر ممالک نے بھی اس تجویز پر ووٹ دینے سے پرہیز کیا ہے۔ پھر بھی ان اکاؤنٹس نے اپنے ٹویٹ میں صرف ہندوستان پر نشانہ سادھا ہے۔
- سدھو موسے والا کا بد بختانہ قتل نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے مداحوں کو جھکجھور کر رکھ دیا۔ لیکن ان اکاؤنٹس نے موسے والا کے واقعہ کو ہندوستان میں فرقہ واریت مشتعل کرنے کے موقع کے طور پر استعمال کیا۔ ایک ٹویٹ میں کانفِلِکٹ واچ پی ایس ایف نے لکھا،’ہندوستانی گلوکار سدھو موسے والا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ سکھوں اور مسلمانوں سمیت #بھارت کی اقلیتوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ #سدھو موسے والا سکھوں کے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے جس کی اس کو قیمت چکانی پڑی۔
ان اکاؤنٹس کی جانب سے سدھو موسے والا کا قتل کے پیچھے اقلیتوں کا استحصال بتایا گیا ہے، جبکہ اس معاملے میں مذہبی اینگل نہیں ہے۔ دَینِک جاگرن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ موسے والا کا قتل آپسی تنازعہ میں کیا گیا تھا۔
- پی ایس ایف اکاؤنٹس کا تجزیہ
- کانفِلِکٹ واچ نے کئی ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے جس میں ہندوسان بھی شامل ہے۔ ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں: #IndiaArmy، #ModiShamesIndia، #BoycottIndianProducts، #IndiaSupressingSpeech وغیرہ۔ نیچے دیے گئے ورڈ کلاؤڈ میں استعمال کیے گئے ہیش ٹیگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
- نیچے دیا گیا ورڈ کلاؤڈ ان لفظوں کو پیش کرتا ہے جو دونوں اکاؤنٹس کی جانب سے ہندوستان پر کیے گئے ٹویٹس میں سب سے زیادہ استعمال کیے گئے تھے۔ کچھ لفظو ں میں؛ دہشت گردی، ایٹم، بھارتی فوج، کشمیر وغیرہ شامل ہیں۔
- نیچے وہ اکاؤنٹس دیے گئے ہیں جن کا زیادہ تر کانفِلکٹ واچ کی جانب سے مینشن (ذکر) کیا گیا تھا۔
- نیچے وہ اکاؤنٹس دیے گئے ہیں جن کا ذکر زیادہ تر انٹیل کنسورٹیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔
- نیچے دیے گئے پائی چارٹ، کانفلکٹ واچ کے اکاؤنٹ کی جانب سے کیے جانے والے پوسٹ کےتنوع کو دکھا تا ہے۔
- نیچے دیا گیا پائی چارٹ، انٹیل کنسورٹیم کے اکاؤنٹ کی جانب سے کیے گئے پوسٹ کےتنوع کو دکھاتا ہے۔
نتیجہ:
اس رپورٹ میں پی ایس ایف کے کئی اکاؤنٹس میں سے دو اکاؤنٹس کی جانب سے استعمال کی جانے والی فہرست میں ہیرپھیر، گمراہ کن مواد کی تشہیر اور فیک نیوز پوسٹ کرنے کی صورتحال کو واضح کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ کیسے بھارت کے خلاف اپنے جانبدارانہ اور نفرت انگیز نَیریٹیو کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اپنے نَیریٹیو کو پورا کرنے کے لیے، انہوں نے غلط اطلاعات اور آدھے سچ کا استمعال کیا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیاں سخت تشویشناک ہیں کہ اگر کوئی تنظیم یا تِھنک ٹَینک کی آڑ میں اتنی بڑی تعداد میں غلط معلومات شیئر کرتا ہے، تو کیا اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے۔