سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک تصویر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ قطر نے جرمن نیشنل ٹیم کے طیارے کو ہم جنس پرست کا لوگو لگے ہونے کی وجہ سے اس کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے، ایک ٹویٹر یوزر @masafatxx1 نے لکھا،’قطر نے جرمن نیشنل ٹیم کے طیارے کو منظوری دینے سے انکار کر دیا جس پر ہم جنس پرست کا لوگو لگا ہوا تھا۔ یہ طیارہ سلطنت عمان کے ہوائی اڈے پر لوٹ آیا اور اسے دوسرے طیارے سے بدل دیا گیا، جس پر لوگو نہیں تھا‘۔ (اردو ترجمہ)
کئی دیگر یوزرس نے اسی طرح کے دعوے کے ساتھ تصویر شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
تصویر کو ریورس امیج سرچ کرنے پر DFRAC ٹیم کو gettyimages پر وائرل تصویر ملی۔ تصویر کے ڈسکرپشن میں لکھا تھا،’عمان میں پری ورلڈ کپ ٹریننگ کیمپ کے لیے جرمنی روانہ۔ فرینکفرٹ ایم مین، جرمنی – 14 نومبر۔
یہ 14 نومبر 2022 کو فرینکفرٹ ایم مین، جرمنی میں فرینکفرٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمان میں پری ورلڈ کپ ٹریننگ کیمپ کے لیے روانہ ہونے سے قبل کی ایک تصویر ہے۔ فیفا ورلڈ کپ قطر-2022 کے لیے قطر روانہ ہونے سے قبل جرمنی نے مسقط عمان میں ایک ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا۔ (کرشچین کاسپر-بارٹکے/ گیٹی امیج کی تصویر)۔
نتیجہ:
لہذا زیرِ نظر فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا یوزرس وائرل تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ وائرل فوٹو 14 نومبر 2022 کو فرینکفرٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عمان میں پری-ورلڈ کپ ٹریننگ کیمپ کے لیے روانہ سے پہلے لیا گیا تھا۔