حال ہی میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے تین ہفتے قبل گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد راولپنڈی شہر میں ایک ریلی کی، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دریں اثنا، پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور عمران خان کے معاون شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا۔ جس میں سڑک پر شدید ٹریفک جام دیکھا جا سکتا ہے۔ شدید ٹریفک جام کی وجہ سے سڑک کی ایک قطار میں صرف وائٹ لائٹ اور دوسری قطار میں ریڈ لائٹ نظر آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ ایک طرف سے گاڑیاں آرہی ہیں اور دوسری طرف جارہی ہیں۔ جو رینگتے ہوئے چل رہی ہیں۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کلپ کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC ٹیم نے پہلے InVID ٹول کی مدد سے ویڈیو کو کی-فریم میں تبدیل کیا اور پھر کی-فریم کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 2019 میں danawhite نامی ویریفائیڈ یوزر کے ذریعے ٹویٹر پر پوسٹ کیا گیا ایسا ہی ایک ویڈیو ملا۔
Danawhite نے ویڈیو کو کیپشن دیا کہ- لاس اینجلس میں گزشتہ رات کی ٹریفک!!!
اس دعوے کی تصدیق کے لیے، ہم نے کیپشن میں دیے گئے کی-ورڈ کو گوگل پر سرچ کیا تو ہمیں یوٹیوب پر اسی طرح کا ایک ویڈیو ملا۔ ویڈیو کو نومبر 2016 کو اے بی سی نیوز کی جانب سے پوسٹ کیا گیا۔
ویڈیو کو کیپشن دیا گیا کہ غیر حقیقی فوٹیج لاس اینجلس میں ناقابل یقین بمپر ٹو بمپر ٹریفک نظر آتی ہے جب امریکی تھینکس گیونگ کے لیے سفر کرتے ہیں۔
نتیجہ:
لہذا DFRAC کے زیرِ نظر فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل ویڈیو گمراہ کن ہے،کیونکہ یہ ویڈیو پاکستان کے راولپنڈی کا نہیں بلکہ امریکہ کے لاس اینجلس کا ہے۔