کئی سوشل میڈیا یوزرس نے جمعہ کو ٹویٹر پر اس بابت تشویش کا اظہار کیا کہ کارٹون نیٹ ورک چینل بند ہونے جا رہا ہے۔ کارٹون نیٹ ورک (CN) وارنر برادرس ڈسکوری کی ملکیت والا ایک امریکی کیبل ٹیلی ویژن چینل ہے۔ گذشتہ 30 برسوں سے چینل کا کارٹون شو کے سبب بچوں میں کافی کریز (جوش) رہا ہے۔
انٹرنیٹ پر لوگ اس خبر کو صدمے اور مایوسی میں پوسٹ کر رہے ہیں، کیونکہ کارٹون نیٹ ورک کا قیام ایک اکتوبر 1992 کو ہوا تھا اور یہ فی الحال سب سے پرانے کارٹون چینلوں میں سے ایک ہے۔
Rap TV کا ٹویٹر پر ایک آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ جسے آٹھ لاکھ سے زائد یوزرس فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’کارٹون نیٹ ورک اسٹوڈیو 30 سال بعد بند کیا جا رہا ہے اور اسے وارنر برادرس کے ساتھ ضم کر دیا جائے گا‘۔
دیگر یوزرس نے بھی اسی طرح کے دعووں کے ساتھ مختلف کیپشن کے تحت اس خبر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
فیکٹ چیک:
وائرل دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC ٹیم نے سب سے پہلے سی این نیٹ ورکس کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ کو اسکرول کیا۔ اس دوران ایک ٹویٹ ملا، جس میں ایسے کسی بھی دعوے سے انکار کر کیا گیا ہے۔
ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ،’ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں، ہم صرف 30 سال کے ہو رہے ہیں‘ اپنے مداحوں کے لیے: ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ ہم پیارے، اختراعی کارٹونس کے لیے ہمیشہ آپ کے گھر رہے ہیں اور رہیں گے۔ جلد ہی اور بھی بہت کچھ آنے والا ہے! #CartoonNetwork #CN30 #30andhriving #CartoonNetworkStudios #FridayFeeling #FridayVibes‘
کئی میڈیا ہاؤسز مثلاً دی انڈین ایکسپریس، بزنس انسائیڈر نے بھی CN نیٹ ورک کی طرف سے دی گئی وضاحت کے بعد کارٹون نیٹ ورک کے بند نہ ہونے کی خبر پبلش کی ہے۔
نتیجہ:
سی این نیٹ ورک کی جانب سے دعوے کی تردید کرنے سے یہ واضح ہے کہ کارٹون نیٹ ورک بند ہو رہا ہے اور وائرل دعویٰ فرضی ہے۔