مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں انھیں سبزی کی دکان سے پیاز خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے ذریعے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نرملا سیتارمن پیاز نہیں کھاتی ہیں لیکن پیاز خرید رہی ہیں۔
یہ تصویر کانگریس سیوا دل کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے، پارلیمنٹ میں سنا تھاکہ @nsitharaman پیاز بالکل کھاتی ہی نہیں ہے۔
علاوہ ازیں ایک دیگر یوزر نے بھی ٹویٹ میں لکھا کہ جب پارلیمنٹ میں پوچھا گیا کہ پیاز اتنا مہنگا کیوں ہوا تو یہی نرملا بولی تھیں، میں پیاز نہیں کھاتی ہوں جو کھاتا ہے، اس کو پتہ ہوگا۔ آج دیکھو کیا خرید رہی ہے۔ پوری بی جے پی ہی جھوٹی پارٹی ہے۔ اسے عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اپنا گھر بھرنے سے مطلب ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل تصویر کے ساتھ کیے گئے دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے DFRAC نے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اے این آئی کی طرف سے ٹویٹ کیا گیا ایک ویڈیو ملا، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نرملا سیتا رمن پیاز نہیں بلکہ دیگر سبزیاں خرید رہی ہیں۔
اے این آئی کے ٹویٹ میں کہا گیا،’تمل ناڈو | مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے چنئی کے مائلاپور بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دکانداروں اور مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور سبزیاں بھی خریدیں۔
اس کے علاوہ ہمیں ٹائمس آف انڈیا سے بھی ایک رپورٹ ملی، جس میں اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ وہ پیاز نہیں کھاتیں۔ جسے یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔
نتیجہ:
ڈی ایف آر اے سی کے اس فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ وائرل تصویر فیک ہے،کیونکہ یہ ایک فوٹوشاپڈ/ایڈیٹیڈ تصویر ہے۔
دعویٰ: نرملا سیتا رمن پیاز نہیں کھاتیں لیکن پیاز خرید رہی ہیں۔
دعویٰ کنندگان: کانگریس سیوا دل و دیگر سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک