عام آدمی پارٹی (AAP) کے رہنما اور دہلی حکومت میں کابینی وزیر راجندر پال گوتم 5 اکتوبر کو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک پروگرام میں موجود تھے، جس میں حلف لیا گیا تھا کہ ’میں برہما، وشنو، مہیش، رام، کرشن کو خدا نہیں مانوں گا اور ان کی پوجا نہیں کروں گا‘۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس پروگرام کو ہندو مذہب کی توہین کی سازش قرار دیا اور کہا کہ اروند کیجریوال ’ہندو مخالف‘ ہیں۔ سیاسی دباؤ اتنا بڑھا کہ 4 دن بعد انہیں وزیر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونا پڑا۔
اخبار دینک بھاسکر کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر راجندر پال گوتم نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی کو فائدہ نہ ہو، اس لیے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ سیاست میں ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے اخبار کو بتایا کہ اب رکن اسمبلی کی حیثیت سے میں اپنے حلقۂ اسمبلی کے لوگوں کے لیے کام کروں گا اور وکالت کے ذریعے اپنے لوگوں کے کیس لڑوں گا۔
پھر خبر آئی کہ دہلی پولیس نے انہیں بلایا ہے اور تبدیلی مذہب سے متعلق دستاویزات طلب کی ہیں۔
اس دوران اے بی پی نیوز کی اینکر روبیکا لیاقت نے اپنے شو ’ہُنکار‘ میں دعویٰ کیا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے یہ ’دھم پرتگیا‘ تنہا لیا تھا۔
فیکٹ چیک
اینکر روبیکا لیاقت کے دعوے کی جانچ-پڑتال کے لیے ہم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل پر ایک سمپل سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مختلف میڈیا ہاؤسز کی طرف سے پبلش بہت سی رپورٹس ملیں۔
بی بی سی ہندی کی جانب سے سرخی، ’کیجریوال اور مودی کے ‘ہندوتوا‘ میں کتنے فٹ بیٹھتے ہیں امبیڈکر‘ کے تحت پبلش رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 اکتوبر 1956 کو بی آر امبیڈکر کے سامنے ہزاروں کا مجمع کھڑا تھا اور انہوں نے انھیں یہ 22 حلف (دھم پرتِگیا) دلوائے تھے۔
1951 میں بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا اور 1956 میں انہوں نے بدھ مت اختیار کر لیا تھا۔ سرخی،’کیا باباصاحب امبیڈکر ہندومت کے کٹّر پیروکار تھے؟‘ کے تحت کیے گئے فیکٹ چیک میں DFRAC کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بابا صاحب امبیڈکر نے 14 اکتوبر 1956 کو ناگپور میں تین لاکھ 80 ہزار حامیوں کے ساتھ بدھ مت اختیار کر لیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پوری دنیا میں تبدیلیٔ مذہب کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی تحریروں اور تقریر کو شائع کرنے کا کام حکومت ہند خود انجام دیتی ہے جس میں بی آر امبیڈکر کے 22 حلف (دھم پرتِگیا) شامل ہیں۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ اے بی پی نیوز کی اینکر روبیکا لیاقت کا یہ دعویٰ کہ بابا صاحب امبیڈکر نے اکیلے ’دھم کا پرتِگیا‘ تنہا لی تھی، غلط ہے۔
دعویٰ: باباصاحب امبیڈکر نے ’دھم کی پرتِگیا‘ تنہا لی تھی
دعویٰ کنندہ: اے بی پی نیوز کی اینکر روبیکا لیاقت
فیکٹ چیک: غلط