سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تیسرے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں محمد بن زید النہیان ’MBZ‘ پی ایم مودی کے ساتھ بھگوا لباس پہنے نظر آ رہے ہیں۔
ہندو بھووی چودھری نامی ایک فیس بک یوزر نے اسی تصویر کو کیپشن،’جے شری رام‘ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اس تصویر پر لکھا ہے، ’یہ مودی ہے! وہ خود جالی ٹوپی نہیں پہنتا، لیکن شیخوں کو بھگوا پہنا کر آتا ہے۔ جے شری رام‘۔
واضح ہو کہ یہ تصویر 2021 میں بھی وائرل ہو چکی ہے۔ رام جی گپتا سمیت کئی سوشل میڈیا یوزرس نے اسے شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
DFRAC ٹیم نے وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کی غرض سے اسے انٹرنیٹ پر ریورس امیج سرچ کیا۔ ٹیم کو ابوظہبی کے حکمراں MBZ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ ملا، جس میں اصل تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔ ہندی میں اسے کیپیشن دیا گیا ہے،’محمد بن زائد نے دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں ان کے کردار کے لیے وزیر اعظم ہند کو ’زائد میڈل‘ سے نوازا۔ اس موقع پر ان کی موجودگی میں گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا‘۔
وہیں پی ایم او نے بھی ان تصویروں کو ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ابوظہبی میں منعقد ایک تقریب میں وزیر اعظم @narendramodi کو معروف ’آرڈر آف زائد‘ پیش کیا گیا۔
نتیجہ:
DFRAC ٹیم کو کسی بھی معتمد ذرائع سے ابوظہبی کے حکمراں ’MBZ‘کی بھگوا لباس میں پی ایم مودی کے ساتھ تصویر نہیں ملی۔ وائرل تصویر فوٹو شاپڈ/ایڈیٹیڈ ہے،
اس لیے سوشل میڈیا یوزرس کا دعویٰ فیک ہے۔
دعویٰ: یہ مودی ہے! وہ خود جالی ٹوپی نہیں پہنتا، لیکن شیخوں کو بھگوا پہنا کر آتا ہے۔
دعویٰ کنندگان: سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: فیک