حال ہی میں جموں و کشمیر کی گجر مسلم کمیونٹی کے رہنما غلام علی نے راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔ انھیں نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ایوان بالا کے رکن کی حیثیت سے حلف دلایا۔
اس سلسلے میں مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے ٹویٹ کرکے دعویٰ کیا کہ وہ جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا پہنچنے والے گجر مسلم کمیونٹی کے پہلے مسلمان ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا – جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا میں داخل ہونے والے پہلے گجر مسلمان غلام علی کھٹانہ نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جمہوریت کی جیت۔
فیکٹ چیک:
متذکرہ بالا دعوے کا فیکٹ چیک کرنے کے لیے، ہم نے گوگل پر کچھ عام کی-ورڈ کی مدد سے سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایک وکی پیڈیا پیج ملا جس میں دی گئی معلومات کے مطابق جموں و کشمیر سے پہلی بار گجر مسلم کمیونٹی سے راجیہ سبھا کے لیے نامزد ہونے والے چوہدری محمد اسلم لسنوی ہیں۔
علاوہ ازیں ہمیں kashmirlife.net اور Scoop News پر اس بارے میں مزید معلومات ہاتھ لگی، جن سے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے۔
نتیجہ:
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے واضح ہے کہ مرکزی جتیندر سنگھ کا غلام علی کھٹانہ کے بارے میں یہ دعویٰ کہ وہ جموں و کشمیر سے پہلے گجر مسلم راجیہ سبھا رکن ہیں، فیک ہے۔