راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے درمیان، ایک تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے، تمل ناڈو بی جے پی آئی ٹی اور سوشل میڈیا سیل کے صدر نرمل کمار نے تمل میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 10 لوگوں کے بارے میں سوچنا گناہ ہے جو اس #Pappu کے ساتھ یاترا پر جا رہے ہیں اور بچوں کے ساتھ مہندی کھیل رہے ہیں‘۔ ٹویٹ کا آرکائیوڈ ورژن یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔
وہیں کئی یوزرس نے بھی اسی دعوے کے ساتھ اس تصویر کو شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک
وائرل تصویر کی حقیقت جاننے کے لیے DFRACکی ٹیم نے ریورس امیج کیا۔ ٹیم کو یہ تصویر گیٹی امیجز پر ملی۔ اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے،’یہ تصویر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور ان کی بھانجی میرایا واڈرا کی ہے۔ یہ تصویر 20 اگست 2015 کو ویر بھومی میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 71 ویں یوم پیدائش پر ایک یادگاری تقریب کے دوران قید کی گئی ہے۔
نتیجہ
وائرل تصویر میں راہل اپنی بھانجی میرایا واڈرا کے ساتھ ہیں۔ یہ 2015 کی پرانی تصویر ہے اور اس کا راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ سے کوئی تعلق نہیں ہے، لہذا یوزرس کا دعویٰ گمراہ کن ہے۔