کانگریس ’بھارت جوڑو یاترا‘ نکال رہی ہے۔ یہ یاترا کنیا کماری سے شروع ہوئی ہے۔ اس یاترا میں شامل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے کئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ وہیں کانگریس کے اس یاترا کی بابت بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ پہلے بی جے پی نے راہل گاندھی کی ٹی شرٹ کی قیمت کو نشانہ بنایا، پھر کانگریس نے پی ایم مودی کے شوٹ اور وزیر داخلہ امت شاہ کے مفلر کی قیمت سے متعلق جوابی حملہ کیا۔
اس درمیان مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔ اس ویڈیو میں اسمرتی ایرانی نے الزام عائد کیا کہ راہل گاندھی نے کنیا کماری سے ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع کی، لیکن وہاں موجود وویکانند میموریل پر سوامی وویکانند کو خراج عقیدت نہیں پیش کیا۔
وائرل ویڈیو Yoyo TV کنڑ کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے، جس میں اسمرتی ایرانی کو تقریباً 46 منٹ پر راہل گاندھی پر الزام عائد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کا فیکٹ چیک کرنے پر DFRAC ٹیم نے پایا کہ کانگریس کے کئی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمرتی ایرانی راہل گاندھی پر جھوٹا الزام لگا رہی ہیں۔
مخصوص کی-ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے مزید تتبع اور تلاش پر ٹیم نے پایا کہ یہ ویڈیو کانگریس کے یوٹیوب چینل پر 7 ستمبر 2022 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
نتیجہ:
ہمارے فیکٹ چیک سے یہ واضح ہے کہ اسمرتی ایرانی کا یہ الزام کہ راہل گاندھی نے وویکانند میموریل پر خراج عقیدت نہیں پیش کیا، غلط اور جھوٹ ہے۔
دعویٰ: راہل گاندھی نے سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش نہیں کیا
دعویٰ کنندہ : اسمرتی ایرانی
فیکٹ چیک: فیک