سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کے ذریعے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اجمیر چشتی خادم کی بیٹی بھاگی ہندو لڑکے سورج کے ساتھ، بنی- اقراء سے عشقہ ، خادم رو-رو کر پاگل۔
India Thought نامی یوٹیوب چینل نے کیپشن، ’اجمیر چشتی خادم کے بیٹی بھاگی ہندو لڑکے سورج کے ساتھ بنی اقراء سے عشقہ خادیم رو-رو کر پاگل‘ کے ساتھ 4:12 منٹ کا ایک ویڈیو اپلوڈ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں شادی کی تصویریں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ساتھ ہی لڑکی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اس نے اپنی خوشی سے یہ شادی کی ہے۔ اس یوٹیوب چینل کے 1.33 ملین سبسکرائبرس ہیں۔
کچھ مخصوص کی-ورڈز کی مدد سے گوگل پر سرچ کرنے پر معلوم ہوا کہ کئی دیگر یوٹیوب چینل نے بھی اسی دعوے کے ساتھ یہ ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے۔
اس ویڈیو کو فیس بک پر کئی یوزرس نے اسی دعوے کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
فیکٹ چیک:
وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کی غرض سے ہم نے کچھ کی-ورڈ کی مدد سے گوگل پر ایک سمپل سرچ کیا اور اس دوران ہمیں مختلف میڈیا گروپس کی جانب سے پبلش بہت سی رپورٹس ملیں۔
ویب سائٹ asianetnews نے 10 ستمبر 2021 کو ہیڈلائن’اقراء سے ’عشقہ‘ بنی یہ مسلم لڑکی، مانگ بھری-7 پھیرے بھی لیے، عشق میں ماتا-پِتا اور دھرم تک چھوڑ دیا‘ کے تحت ایک خبر پبلش کی ہے؛ جس میں بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں پیار کے لیے تبدیلیٔ مذہب کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جودھ پور، راجستھان کی باشندہ ایک مسلم لڑکی نے یہاں ہندو دھرم اپنا کر اقراء سے ’عشقہ‘ بن گئی ہے۔ لڑکی نے گایتری خاندان میں پنچ-تتو اسنان اور پوجا کروا کر ہندو دھرم اپنایا اور ہندو لڑکے راہل ورما سے شادی کی ہے۔
اس خبر کو دینک بھاسکر، اے بی پی نیوز اور نیوز 18 سمیت کئی میڈیا ہاؤسز نے کور کیا ہے۔
نتیجہ
DFRAC کے اس فیکٹ چیک سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ لڑکی جودھ پور کی رہنے والی ہے اور اس نے مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں ایک ہندو لڑکے سے شادی کی ہے، لڑکی کا اجمیر درگاہ کے کسی خادم سے کوئی رشتہ نہیں ہے، لہٰذا یوٹیوبرس اور سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے یہ گمراہ کن دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
دعویٰ: اجمیر چشتی خادم کے بیٹی بھاگی ہندو لڑکے سورج کے ساتھ بنی اقراء سے عشقہ خادیم رو-رو کر پاگل
دعویٰ کنندگان: یوٹیوبرس اور سوشل میڈیا یوزرس
فیکٹ چیک: گمراہ کن